مُحبت اور ہوّس

کسی کا خود بخود دل میں سما جانے کا نام مُحبت ہے
کسی سے محبت جتانےکی خواہش ہوّس کے تابع ہوتی ہے

مُحبت میں عاشق کو بے بسی کا احساس ہوتا ہے
ہوّس میں دوسرے کو بے بس کرنے کی خواہش ہوتی ہے

مُحبت میں خود کسی کا ہو جانے کا ارمان ہوتا ہے
ہوّس میں کسی کو اپنانے کا پسِ منظر ہوتا ہے

مُحبت کا آغاز محبوب کے دل سے ہوتا ہے گو عاشق سمجھتا ہے کہ اُسے محبوب سے عشق ہو گیا ہے
جب کسی پر محبت مسلّط کی جائے تو اس کی بنیاد ہوّس ہوتی ہے

مُحبت میں عاشق نفع نقصان سے لاتعلق ہوتا ہے
فایدہ یا حصول کی طلب ہوّس کا نتیجہ ہوتی ہے

محبت جنسی خواہش سے مبرّا اور پاکیزہ ہوتی ہے
ہوّس جنسی تعلق یا خواہش بیدار کرتی ہے

قرآن شریف محبت کا سبق دیتا ہے اور شیطان ہوّس کا

This entry was posted in معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

34 thoughts on “مُحبت اور ہوّس

  1. فیصل

    محبت اور جنس دونوں ہی جذبے ہیں اور ایک نارمل انسام میں دونوں ہی موجود ہوتے ہیں۔ ہاں اعتدال یا توازن نہ رہے تو بگاڑ پیدا ہوتا ہے!

  2. اجمل

    ایس جی
    شکریہ

    عمیر صاحب
    دو متضاد چیزیں اکٹھی نہیں ہو سکتیں ۔ ہاں ایک لمحے ایک اور دوسرے لمحے دوسری ہو سکتی ہے ۔ اور اسے لغزش کہا جاتا ہے ۔

    فیصل صاحب
    جنس جسے انگریزی میں سیکس کہا جاتا ہے انسان میں موجود نہ ہوتی تو شیطان اسے کیسے اُبھارتا ۔ دوسری بات کہ جنس جذبہ نہیں ہے یہ ایک طبعی حقیقت ہے اور جنسی خواہش ایک جذبہ ہے جبکہ محبت ایک جذبہ ہے اور جذبہ وجود نہیں رکھتا ۔ ویسے یہاں بات محبت اور ہوّس کی ہو رہی ہے جو دونوں مُتضاد جذبے ہیں ۔

  3. Gul

    Muhabbat ka rog insaaan ko ansoo aur bebasi kay alava kuch nahi deta, aur jahan tak havas ka taaluq hai to fil waqt yeh insaan ko andha bana deti hai jo mustaqbil main pachtavay kay alava kuch anhi bachta….

    Shukria is post ko recommend karnay ka

  4. اجمل

    گلِ گیتی صاحبہ

    میں نے یہاں جس محبت کی بات کی ہے وہ بے لوث محبت ہے جس میں کسی قسم کے حصول کی خواہش نہیں ہوتی ۔ یہ وہ محبت ہے جو والدین کو اپنی اولاد سے ۔ بہن بھائی کو آپس میں ۔ میاں بیوی کو آپس میں ۔ اللہ کو اپنی مخلوق سے اور مطیع انسان کو اللہ سے ہوتی ہے ۔ اس محبت کے نتیجہ میں آج تک کوئی پچھتایا نہیں ۔ یہ وہ محبت نہیں جو فلموں اور ڈراموں میں دکھائی جاتی ہے یا ناولوں میں لکھی ہوتی ہے ۔

  5. Gul

    Uncle, aap nay jab muhabbat kay saath havas ko rakha to dimaagh khud ba khud udher hi holia, khair muafi chahti hun.

    :)

    esSJEe, Karachi ki rehnay waali hua karti then aik zamanay main, to kafi qareebi baat cheet rahi hai fone waghaira par, jab say Pindi tashreef lay gain hai to yeh raabta sirf chand sms ka muhtaaj ban kar reh gaya hai!

  6. Saba Syed

    سہی فرمایا۔ اور ویسے بھی کسی بھی قسم کی محبت میں جہاں لینے دینے کی بات آجائے تو وہ محبت نہیں، بزنس بن جاتی ہے۔
    ویسے مجھے جاننا تھا، آیا یہ ہوّس ہوتا ہے یا حوّس ہوتا ہے؟

  7. اجمل

    گل صاحبہ
    پہلے معذرت کہ ورڈپریس کے سرور نے نامعلوم کیا گڑبڑ کی کے میرے جواب کہیں سے کہیں پہنچا دئیے ۔

    آپ کا کوئی قصور نہیں ۔ اس مادی دنیا نے اصل اور نقل کو اتنا مخلط کر دیا ہے کہ اصل اور نقل کی پہچان نہیں رہی ۔
    ایس گی کے متعلق میں نے اسلئے پوچھا تھا کہ جہاں تک میں آپ دونوں کو جانتا ہوں آپ دونوں کے خیالات ایک جیسے ہیں ۔

    صبا سیّد صاحبہ
    میری رائے سے اتفاق کا شکریہ ۔
    لفظ ہَوس ہے جس کے معنی ہیں ۔ خبط ۔ اشتیاق ۔ آرزو ۔ حرص ۔ لالچ ۔ جھوٹا عشق ۔ شہوتِ نفسانی ۔
    حوس کوئی لفظ نہیں البتہ حواس ایک لفظ ہے جس کے معنی ہیں اوسان یا قوتِ ادراک

  8. امن ایمان

    اسلام علیکم

    میں نے بائے چانس ورڈ پریس پر ایک بلاگ “ادھورے خواب“ اوپن کیا تو وہاں سے Gul کے بلاگ پر پہنچ گئی۔۔۔وہاں اجمل صاحب کے کچھ کمنٹس دیکھے۔۔ایک میں اس بلاگ کا ایڈریس تھا۔۔۔اصل میں اجمل صاحب کو میں ایک اور حوالے سے بھی جاننا چاہتی ہوں۔۔۔کیا آپ اردو محفل فورم پر کسی کو جانتے ہیں۔۔؟؟؟
    سوری فار آف ٹاپک۔۔۔
    اب اصل موضوع پر بات ہوجائے۔۔۔۔اجمل صاحب آپ نے بہت بہت زبردست لکھا ہے۔۔۔۔محبت اور ہوس۔۔۔بات واقعی سمجھنے کی ہے۔۔آج کل میڈیا جس طرح کی محبت دیکھا رہا ہے۔۔وہ محبت نہیں سراسر ہوس ہے۔۔۔۔میں نے اردو محفل فورم پر اپنی لکھی ایک نظم پوسٹ کی تھی۔۔۔

    ویلنٹائن ڈے

    اظہارِ محبت کے لیے
    پارکوں میں ملنا
    سرخ گلابوں کا سہارا لینا
    کیا محبت کی توہین نہیں؟
    حقیقیت تو یہ ہے کہ۔۔
    جو چاہنے کا دعوا کرتے ہیں
    وہ سرِعام پھر محبت کو رسوا نہیں کرتے ہیں
    اندھی تقلید کرنے والو
    محبت کسی دن،تحفے کی محتاج نہیں
    تم چاہو تو۔۔
    اب کی بار
    صرف اُسے اپنے نام کی چادر دے دو
    یہی اصل محبت ہے

    امن ایمان

    شاید اس نظم کے بعد محبت اور ہوس کا فرق کچھ اور واضح ہوجائے۔

  9. اجمل

    امن ایمان صاحبہ یا امن ایمان کی علمبردار صاحبہ
    السلام علیکم و رحمة اللہ
    آپ کا میرے روزنامچہ پر آنے کا شکریہ ۔ ماشاء اللہ بہت اچھی باتیں لکھی ہیں آپ نے اللہ آپ کو صراط المستقیم پر قائم رکھے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ میں نے پہلے اُوپر اور نچے دونوں جگہ امن امان پڑھا لیکن جب جواب لکھنے لگا تو دیکھا کہ امن ایمان لکھا ہے ۔

    ایک اُردو فورم ہے اور ایک اُردو محفل ۔ مجھے ان دونوں پر گئے کئی ماہ ہو چکے ہیں کیونکہ مجھے اپنے جھمیلوں ہی سے فرصت نہیں ملتی ۔ اگر ان پر ان ناموں میں سے کوئی ہے تو میں اُن کو جانتا ہوں ۔ زکریا [میرا بیٹا] ۔ قدیر احمد ۔ منیر احمد طاہر ۔ اظہرالحق ۔ جہانزیب اشرف ۔ شعیب صفدر ۔ شاکر عزیز ۔ خاور کھوکھر ۔ میرا پاکستان ۔ افضل ۔ نعمان ۔ پردیسی ۔ ابو حلیمہ ۔ بدتمیز ۔ عائشہ ۔ کُونج ۔ صبا سیّد ۔ اسماء مرزا

    مزید معلومات کیلئے آپ مجھے ای میل بھیج سکتی ہیں ۔ اُوپر مجھ سے رابطہ پر کلک کر کے میرا پتہ دیکھ سکتی ہیں

  10. امن ایمان

    وعلیکم السلام & السلام علیکم
    آمین !
    اتنی اچھی سی دعا کے لیے بہت ساااااااااا شکریہ ۔۔ہمم میرا اندازہ ٹھیک تھا۔آپ زکریا کے بابا ہیں۔۔میں نے زکریا کے بلاگ پر آپ کے کمنٹس دیکھے تھے بس یہ کنفرم کرنا تھا کہ آپ وہ والے اجمل چاء ہیں یا کوئی اور۔۔
    جی میں اردو محفل کی بات کررہی تھی۔۔۔اور جن سب کے آپ نے نام لکھے ہیں ان میں سے کافی ساروں کو میں جانتی ہوں اور مجھے بھی ان میں سےکچھ کچھ جانتے ہیں۔
    اجمل چاء یہ وہ والا امن و امان نہیں ہے جو پاکستان سے روٹھ کر کہیں دور چلا گیا ہے :( ۔۔امن اور ایمان میرے آل ٹائم فیورٹ نام ہیں۔۔اور ایک طرح سے نیٹ پر میری پہچان بن چکے ہیں۔

    آپ اردو محفل پر کبھی کبھی تو پلیزز آجایا کریں نا۔۔۔۔ابھی میں آپ کا سارا بلاگ تو نہیں دیکھ سکی لیکن جتنا پڑھا ہے۔۔ماشاءاللہ سے بہت بہت اچھا لکھا ہے۔۔خاص طور پر “خدا کیا ہے“۔۔ کا جواب۔۔۔میں انشاءاللہ سارا بلاگ پڑھ کر تفصیل سے لکھوں گی۔

  11. اجمل

    امن ایمان صاحبہ ۔ السلام علیکم
    آپ کی نیک تمناؤں اور محبت کا مشکور ہوں ۔ بیٹا آپ لوگوں نے ہی مجھے زندہ اور متحرک رکھا ہوا ہے ورنہ اپنے ملکے کے حالات تو زندہ درگور کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ میری بُری عادت ہے کہ بچوں بالخصوص بیٹیوں کی خواہش رد نہیں کر پاتا ۔ میں انشاء اللہ اس کے لئے وقت نکالوں گا ۔ ماضی میں میرے ساتھ یہ اتفاق ہوتا رہا ہے کہ ہر بار میرا پاس ورد قبول نہیں کیا جاتا تھا ۔ میں اُسی نام سے رجسٹر کرتا تو جواب ملتا کہ پہلے سے رجسٹر ہے ۔ میں نے تین مختلف ناموں اور پاس ورڈز سے رجسٹر کیا اور پھر میں اُردو محفل والوں سے کافی بحث مباحثہ کرتا رہا پھر ہار مان کر بیٹھ گیا ۔

    میں نے جو کچھ مُشکلات سے دوچار ہو کر سیکھا وہ نوجوان نسل تک پہنچانے کی کوشش میں ہوں ۔ کبھی کبھی میرے لئے دعا کیا کریں

  12. امن ایمان

    السلام و علیکم!

    بہتتتتتت شکریہ اجمل چاء ( چاء ، چچا یعنی انکل کی شارٹ فارم ہے)
    اجمل چاء سچ بتاؤں اردو محفل پر جب زیک سے بات ہوئی۔۔۔(وہاں میں نے اُن کا لمبا چوڑا سا انٹرویو لے رکھا ہے۔۔جو ابھی بھی ختم تو نہیں ہوا) میرا خیال تھا کہ آپ تھوڑے سے سخت، تھوڑے سے پراؤڈی ہوں گے۔۔(سوری چاء بس ملے بغیر رائے قائم کرلیتی تھی۔۔۔اب کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نہ کیا کروں) لیکن آپ تو ماشاءاللہ سے بہت بہت اچھے ہیں۔۔بہت سافٹ سپوکن بھی لگے ہیں۔
    اجمل چاء آپ وہاں ضرور آئیے گا۔۔۔زکریا یا نبیل بھائی سے کہہ کر پاسورڈ والا پرابلم حل کروالیں نااا۔۔۔ میں وہاں آپ کا انتظار کروں گی۔۔۔اور چاء آپ کو اردو محفل پر گپ شپ کرنا کیسا لگتا ہے۔۔؟
    دعاؤں میں انشاءاللہ یاد رکھنے کی پوری کوشش کروں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسے اچھے لوگوں کا ساتھ ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔۔۔دنیا کو آپ جیسے اچھے لوگوں کی بہت ضرورت ہے۔

  13. اجمل

    امن ایمان صاحب ۔ السلام علیکم
    ارے اتنا لمبا شککریہ کس بات کا ؟ میں بھی سوچ رہا تھا کہ میں تو چاء بہت کم پیتا ہوں اور آپ نے میرا نام انکل چاء رکھ دیا ہے ۔ اور ہاں آپ کو غلط فہمی ہو گئی میں نرم ورم نہیں ہوں بڑا کرخت اور پتھر مار قسم کا آدمی ہوں ۔ میں گپ شپ تو بہت زیادہ کرتا ہوں لیکن آمنے سامنے ۔ میں نے تو آپ سے اپنی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی تھی اور آپ نے لمبی عمر والی شروع کر دی جو بچوں کیلئے کی جاتی ہے ۔ مجھ جیسے کھدّر مارکہ کو زمدہ رکھ کر کیا کریں گی ۔

    اگر آپ چاہتی ہیں میرا اُردو محفل پر آنا تو پھر کسی طرح میرے مندرجہ ذیل اندراجات محفل کے رجسٹر سے کسی طرح حذف کروا دیجئے تاکہ میں نئے سرے سے اپنا نام رجسٹر کر کے محفل میں حصہ لے سکوں کیونکہ نہ تو یہ چلتے ہیں اور نہ مجھے نئے سرے سے رجسٹر ہونے دیتے ہیں ۔
    Iftikhar Ajmal Bhopal
    میں کیا ہوں ؟
    ان کے علاوہ مندرجہ ذیل میں سے کوئی رجسٹرڈ ہے تو اسے بھی حذف کروا دیجئے ۔
    منافقت ۔ یہ منافقت نہیں ہے کیا ۔ افتخار اجمل ۔ افتخار اجمل بھوپال

  14. امن ایمان

    آپ نے میری بات جو مان لی۔۔۔اور میرا مان رکھا۔۔۔۔اس کے لیے تو وہ شکریہ بھی بہت تھوڑا تھا۔۔۔انکل جی میں نے اجمل چاء کہا تھا۔۔انکل چاء نہیں : ( ۔۔۔کیا میں پھر آپ کو اجمل انکل یا انکل جی کہہ لیا کروں۔۔؟ انکل پھر آپ اردو محفل پر گپ شپ نہیں کیا کریں گے کیا۔۔۔؟؟؟ اور آپ وہاں آئیں۔۔۔آپ سے بھی انشاءاللہ سوالات کی صورت میں جان پہچان ہوجائے گی۔۔۔لیکن میں اب بھی اپنی پہلے والی رائے رکھتی ہوں کہ آپ بہت نرم مزاج ہیں۔۔چاہے رئیل لائف میں ایسے نہ ہوں۔۔۔لیکن آپ اندر سے بہت حساس بہت سافٹ ہیں۔

    لیں یہ کیا بات ہوئی بھلا۔۔؟ کیا کوئی اپنوں کے بارے میں سوچ سکتا ہے کہ بس اب یہ بوڑھے ہوگئے ہیں تو ان کو اور زندہ نہیں رہنا چاہیے۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔۔۔اور میرئ تو یہ دعا ہوگی اللہ عمرِ خضر عطاکرے آمین۔
    اردو محفل کے سلسلے میں میں زکریا اور نبیل بھائی دونوں کو ذپ کردوں گی۔۔۔جیسے ہی یہ کام ہوگیا میں آپ کو بتا دوں گی۔ اور پھر آپ جو سب اچھا اچھا اپنے بلاگ پر لکھتے ہیں ۔۔وہاں سب سے شئیر کیجیئے گا۔۔اس سے بہت سارے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔

  15. اجمل

    امن ایمان صاحبہ
    دیکھا نا ۔ میں نے کہا تھا کہ میں ویسا نہیں جیسا نظر آتا ہوں ۔ میں نے آپ کی بات کو گھُما دیا اور ساتھ آپ بھی گھوم کگیں ۔ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ مجھے انکل نہ کہیئے میں چچا ہی یعنی چاء ہی ٹھیک ہوں ۔ میں نے کب کہا ہے کہ اُردو محفل پر گپ نہیں کروں گا ؟ مسئلہ یہ ہے کہ میری گپ کہیں شپ نہ بن جائے لیکن پھلے میرے وہاں داخلہ کا راستہ تو کھُلے ۔ یہ ریئل لائف کیا ہوتی ہے ؟ اصل زندگی ؟ میں اندر باہر سے ایک جیسا نہیں ۔ باطن کی نسبت ظاہراً زیادہ خراب ہوں ۔ میں حساس ہوں لیکن نرم نہیں بہت سخت جان ہوں ۔

  16. امن ایمان

    اجمل چاء آپ کو جی میل سے اردو محفل کی میل مل گئی ہو گی۔۔آپ کاIftikhar Ajmal Bhopal والے اکاؤنٹ کا پاسورڈ reset کیا گیا ہے ۔۔اور ساتھ میں یہ ایڈمن کی طرف سے یہ پیغام بھی ملا ہے کہ اگر اس نئے پاسورڈ سے بھی لاگ‌ان کرنے میں مشکل ہو تو بتا دیں میں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گا۔

    اجمل چاء آپ بھی اب مجھے امن ایمان صاحبہ نہیں کہیں نا ۔۔آپ مجھے امن کہہ لیا کریں۔ جیییییی نہیں اجمل چاء آپ کو ابھی میرا پتہ نہیں ہے۔۔۔آپ بس ذرا اردو محفل پر آئیں۔۔۔پھر آپ کو پتہ چل جائے گا کہ بات کو زیادہ کون گھما سکتا ہے۔ جی رئیل لائف۔۔اصل زندگی۔۔۔ہم یہاں ایک دوسرے کو الفاظ کے سہارے جانتے ہیں۔۔۔اس لیے میں نے کہا کہ ہوسکتا ہے عام زندگی میں آپ کچھ اور نظر آتے ہوں۔۔لیکن یہاں باتوں سے بہت نرم مزاج لگتے ہیں۔ : )

  17. امن ایمان

    یہ دوسری لائن میں لفظوں کی ترتیب کو پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔۔میں نے تو ٹھیک لکھا تھا۔ :(

  18. اجمل

    امن ایمان صاحبہ
    مجھے اُردو محفل کا خط مل گیا تھا اور میں نے جواب بھی دے دیا تھا ۔ جب وہ لوگ میرے سارے موجودہ اکاؤنٹ حذف کر دیں گے تو میں نئے سرے سے اکاؤنٹ بناؤں گا ۔ موجودہ صورت میں میرا وہاں کام کرنا ممکن نہیں ہے ۔
    میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ میں وہ نہیں جو آپ سمجھ رہی ہیں ۔ میرے کچھ اصول ہیں جو میری طاقت ہیں میں ان کو چھوڑ نہیں سکتا ۔ میں ایک اصول ہے کہ میرے ساتھ کوئی مہربان ہو تو میں اس کا شکرگذار ہوتا ہوں مگر اس کی مہربانی دیکھ کر اپنی حدود پار نہیں کرتا ۔ میں ہر ایک کو سوائے حکمرانوں کے صاحب یا صاحبہ سے مخاطب کرتا ہوں ۔ اسلئے آپ کی بات کھُلے میدان میں نہیں مانی جا سکتی البتہ ذاتی خط و کتابت میں اس کو ملحوظ رکھا جا سکتا ہے ۔
    اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ لوگ جو لکھتے ہیں اس پر خود عمل نہیں کرتے ۔ اللہ مجھے بچائے ۔ مجھے سمجھنے کیلئے کئی لوگوں نے 5 سے 10 سال کا عرصہ لگایا ۔ میرے دو بہت پرانے دوست ہیں جنہوں نے صرف ایک دو دن میں مجھے سمجھ لیا اور میرے بہترین دوست ہیں پچھلے پنتالیس پچاس سال سے ۔
    آپ مجھے ڈرائیں نہیں میں بڑا کمزور آدمی ہوں ۔ بات گھمانے کا میں ماہر نہیں ۔ وہ تو ایسے ہی مشق کر رہا تھا ۔
    لائین کی ترتیب کی آپ نے بات کی ۔ اس کی ایک وجہ اُردو میں انگریزی لکھنا ہے ۔

  19. امن ایمان

    جی ٹھیک ہے اجمل چاء۔۔۔آپ کا اکاؤنٹ والا مسئلہ جیسے ہی حل ہوا۔۔آپ یہاں بتا دیجیئے گا۔ اور جیسے آپ کی مرضی۔۔۔عزت سے تو میں بھی مخاطب ہونا اور کرنا پسند کرتی ہوں۔ : ) پھر میں بھی اب آپ کو اجمل صاحب کہوں گی۔آپ بس جلدی سے اردو محفل پر آجائیں۔۔۔آپ سے باقی باتیں انشاءاللہ وہاں ہوں گی۔

  20. اجمل

    امن ایمان صاحب
    میں نے آپ کے حکم کے مصابق اپنام نئے سرے سے اُردو محفل میں داخل کر دیا ہے لیکن فی الحال مزید کچھ نہیں کر سکتا کہ 48 گھینٹوں سے میری طبعیت خاصی خراب ہے ۔

  21. امن ایمان

    بہتتتتتتت شکریہ اجمل چاء
    اجمل چاء یہ حکم نہیں درخواست تھی نا
    اوہ آپ کو کیا ہوگیا۔۔۔؟ جلدی سے ٹھیک
    ہوجائیں۔

  22. اجمل

    امن ایمان صاحبہ
    مجھے ہزاروں دوسرے پاکستانیوں کی طرح وہی ہوا ہے جو پاکستان میں پچھلے سات سال کی گُڈ گورننس کی پیدا وار ہے [فضائی آلودگی] مجھے گیسٹرو انٹرائیٹس ہو گیا ہے ۔

  23. امن ایمان

    السلام علیکم!
    اجمل چاء اللہ آپ کو جلد صحیتابی عطا فرمائیں۔۔۔آپ جیسے ہی اچھے ہوں جائیں تو یہاں۔۔۔اس تھریڈ کو ضرور دیکھیے گا۔ اور معافی چاہتی ہوں کہ بہت کوشش کے باوجود خود کو اجمل چاء کہنے سے روک نہیں پائی۔۔۔چاء کہنے کی وجہ صرف اور صرف اپنائیت کا احساس اور عزت ہے۔

    http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=8037

  24. اجمل

    تہانوں اے چاء کیہن دا چاء
    میں تے ہاں ہڈوں بمار پَیا
    تہاڈا آکھیا میرےسِر مَتھے
    محفل وِچ وت کیِویں آواں

  25. امن ایمان

    اجمل چاء
    تساں نوں کیا پتا
    ہر ویلے دا انتظار کینا برا
    تسی اپنی جگہ ٹھیک ہو
    پر ساڈیاں آکھاں تھک گیاں

  26. اجمل

    امن ایمان صاحبہ
    آخر صبر بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے

  27. امن ایمان

    اجمل چاء میں اتنے آرام سے صبر ہی تو کر رہی ہوں۔ :(

  28. خرم ابنِ شبیر

    السلام علیکم
    سر جی یہی باتیں میں نے بھی لکھیں ہیں کوئی فرق نہیں بس انداز کچھ مختلف ہے میں تو اسی کو محبت سمجھتا ہوں

  29. اسد حبیب

    اجمل صاحب آپ کا یہ مضمون بہت اچھا ہے اور اس نے یہ معمہ سمجھنے میں میری کافی مد دکی۔اپنا تجربہ ہم سے شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ اگر اجازت ہو تو آپ کی یہ تحریر میں اپنے یونیورسٹی میگزین میں چھپنے کے لئے دے دوں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.