بيٹھے بيٹھے ميرے ذہن ميں آيا ۔ سوچا قارئين کی نذر کيا جائے
بھارت کے گائک نے گايا
دَم مارو دَم م م م
مِٹيں سارے غم م م م
بولو صبح شام
ہری کرِشن ہری رام
ہماری موجودہ حکومت کہتی ہے
ڈَم ڈما ڈَم م م م
مِٹے سارے غم م م م
کھاؤ صبح شام
ہری مرچ ہرا بادام
امريکی حکومت کہتی ہے
بَم مارو بَم م م م
مٹيں سارے مُسلِم م م م
کرتے جاؤ اعلان
امن امان ۔ امن امان ۔
Ajmal sahib here is a link for you; http://www.bbc.co.uk/urdu/india/story/2006/12/061227_kashmiri_tense_ra.shtml
When we are going to assess the cost of Kashmir struggle would we take into account this factor too? ..And ultimately what results are we (realistically) expecting to achieve by a continued struggle?
MU sahib
آپ کا سوال ميری مندرجہ بالا تحرير سے کو مطابقت نہيں رکھتا اسلئے جواب کا حقدار نہيں ۔ بہرحال ۔ ميں نے آپ کا بتايا ہوا بی بی سی کا مضمون پڑھا ہے اس ميں بھارتی مظالم کے نتيجہ ميں جو صورتِ حال پيدا ہوئی ہے اُس کا ذکر ہے ۔ بہتر ہوتا کہ آپ يہ سوال بھارتی حکومت کے کسی اہلکار سے پوچھتے ۔ جہاں تک تحريکِ آزادی کا تعلق ہے ۔ تو پنجابی کی ايک مثل ہے ۔ جس اُنگلی نُوں چِير اَونُوں پِيڑ ۔ آپ بچوں والی بات کر رہے ہيں يا آپ نے کبھی محکومی نہ ديکھی نہ سُنی ۔ محکوم اور مجبور کر ديئے لوگ جب اپنے حقوق کی جدوجہد شروع کر ديتے ہيں تو وہ اپنے نقصان نہيں گنتے کيونکہ اُن کا مسئلہ ہوتا ہے ۔آزادی يا موت ۔
اسی بلاگ کے سرِ ورق پر کچھ عنوانات لکھے ہيں اگر ہو سکے تو ان ميں تحريک آزادی جموں کشمير پر کلک کر کے تحريک کا مختصر پسِ منظر اور حالات پڑھ ليجئے ۔