ننھے بچے ننھے پھولوں سے بھی زيادہ خوش کُن اور نازک ہوتے ہيں ۔ ميری پوتی مِشَيل ماشاء اللہ سوا دو سال کی ہوگئی ہے ۔ اس عمر ميں بچے بڑی مزيدار باتيں اور حرکتيں کرتے ہيں ۔ مِشَيل کے والدين [زکريا اور عنبرين] شايد چاہتے ہيں کہ اُسے سيدھا ہی يونيورسٹی ميں داخل کرايا جائے ۔ دو سال کی عمر سے بھی پہلے مِشَيل کو وہ کچھ سيکھانا پڑھانا شروع کر ديا جو پانچ چھ سال کے بچے کو سکھايا يا پڑھايا جاتا ہے ۔ اس ميں سے ايک نظم کا واقعہ جو مِشَل کو ياد کرائی گئی
It is an egg
Bird came out of egg
چند دن بعد مِشَيل نے سوچا کوئی تجديد ہونا چاہئيے اور اس نے بنا ديا
It is an egg
Dad came out of egg
ليکن مِشَيل کے ايک ہم عمر بچے نے سوچا کہ تصديق کی جائے کہ بڑے لوگ صحيح بھی کہتے ہيں يا غلط ۔ چنانچہ اُس نے باورچی خانہ ميں جا کر انڈے توڑ توڑ کر ديکھنا شروع کيا کہ پرندہ اس ميں کہاں چھُپا ہوا ہے