جہاد کے مخالفين کيلئے

نوٹ ۔ اس نظم ميں شيخ سے مراد پڑھا لکھا آدمی ہے 

فتویٰ ہے شيخ کا يہ زمانہ قلم کا ہے

دنيا ميں اب رہی نہيں تلوار کارگر

ليکن جنابِ شيخ کو معلوم کيا نہيں؟

مسجد ميں اب وہ وعظ ہے بےسود و بےاثر

تيغ و تفنگ دستِ مُسلماں ميں ہے کہاں

ہو بھی تو دل ہيں موت کی لذّت سے بے خبر

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دِل

کہتا ہے کون اسے کہ مُسلماں کی موت مر

تعليم اس کو چاہئيے ترکِ جہاد کی

دنيا کو جس کے پنجۂِ خونيں سے ہو خطر

باطل کی فال و فر کی حفاظت کے واسطے

يورپ زرہ ميں ڈوب گيا دوش تا کمر

ہم پوچھتے ہيں شيخِ کليسا نواز سے

مشرق ميں جنگ شرہے تومغرب ميں بھی ہےشر

حق سے اگر غرض ہے تو زيبا ہے کيا يہ بات

اسلام کا محاسبہ ۔ يورپ سے درگذر 

علّامہ محمد اقبال

This entry was posted in شاعری on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

8 thoughts on “جہاد کے مخالفين کيلئے

  1. Dr.

    Ashfaq Ahmed kehtay hain… k ahlaay kalam hona or ahlaay ilam hona do mukhtalif batain hain… hum ahlay kalam to ban saktay hain kitabain parh k magar ahlai ilam honay k liay kitaaabon ki zaroorat he nahi hoti..

  2. Iftikhar Ajmal Bhopal

    ڈاکٹر
    آپ کو اشفاق احمد صاحب کا قول کيسے ياد آيا ؟ ميں اشفاق احمد صاحب کو بھی فلسفی جانتا ہوں مگر علامہ محمد اقبال تو بہت بلند پائے کے فلسفی تھے ۔ اشفاق احمد صاحب کا قول تو صحيح ہے ۔ ميرا تو يہ بھی خيال ہے کہ پڑھا لکھا ہونے اور تعليم يافتہ ہونے ميں بہت فرق ہے ۔ بڑے بڑے عالِم فاضل لوگ جن ميں سائنسدان بھی شامل ہيں زيادہ تر نے کسی سکول يا مدرسہ مين باقاعدہ تعليم حاصل نہيں کی تھی ۔

  3. Ajmal

    Dr

    Sorry! I am in Lahore these days and the computer on which I am working dose not have Urdu installed.

    Aray Baytee! yeh main nay nahin lkha. Yeh to Hakeem-ul-Ummat Allama Iqbal kay sher hain. Ashfaq Ahmad Sahib Allama Iqbal ko apna Ustad sanjhtay thay is liyay ho sakta hai un ka hawala daytay hom.

  4. HakimKhalid

    انکل اجمل ۔۔۔۔ سبحان اللہ
    حضرت علامہ اقبال(رح) کی نظم ۔ جہاد ۔میں نےJuly 18, 2007
    کو اپنے بلاگ پر رقم کی جبکہ آپ اسے
    November 21, 2006
    کو ہی تحریر کر چکے ہیں
    ماننا پڑے گا آپ کی علمی استعداد کو۔۔۔۔۔۔۔۔

  5. اجمل

    حکیم خالد صاحب
    میں نے آپ کی توجہ اسلئے مبذول کرائی تھی کہ میں نے علامہ صاحب کی نظم میں تبدیلی کی گستاخی کی تھی ۔

  6. ظفر اقبال

    اجمل صاحب

    جہاد کے بارے مین اقبال کی نظم رہتی دنیا تک مشعل راہ رہے گی۔جب جب مرعوبین مغرب ہمیں ترک جہاد اور مغرب کے سامنے سجدہ زن ہونے کا مشورہ دیں گے تب تب اقبال کی یہ “یاد دہانی” ہمیں راستی دکھاتی رہے گی۔۔۔جزاک اللہ۔
    کچھ عرصہ پہلے ہم نے ہفتہ وار اقبال فہمی کی نشستین منعقد کیں۔اس نظم کے اجتماعی مطالعہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
    علامہ اقبال کو سامراجی ایجنٹ حضرات اگر برا کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔تو ٹھیک کہتے ہیں!!!!

  7. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ظفر اقبال صاحب
    لگتا ہے آپ نے میرا سارا بلاگ پڑھنا شروع کیا ہے ۔ جزاک اللہ خیرٌ ۔ میرے اللہ کمال تیری شان ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک مسلمان بھی میرے سارے بلاگ کو غور سے پڑھ لے تو گویا میری سالہا سال کی محنت ٹھکانے لگ گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.