حکمرانوں نے پاکستان کو تڑياں دينا شروع کيں مگر دنيا خاموش رہی ۔ جب پاکستان نے ايٹم بم کے تجربہ کا اعلان کيا تو اتنا شور اُٹھا کہ جيسے پاکستان کے دھماکہ کرنے سے پوری دنيا تباہ ہو جائے گی ۔ امريکہ اور برطانيہ مختلف قسم کی دھمکياں دينے لگے ۔ پاکستان نے حفاظتی يقين دہانی چاہی اور نہ ملنے پر ايٹمی تجربہ کر ليا ۔ پھر کيا تھا پاکستان پر ہر قسم کی پابندياں لگا دی گئيں جيسا کہ امريکہ روس برطانيہ فرانس چين اسرائيل اور بھارت کے پاس ايٹم بم نہيں پھولوں کی ٹوکرياں ہيں يا پھر پاکستان کا بم ان سب کی اکٹھی طاقت سے بھی زيادہ خطرناک ہے
اب کوريا نے ايٹم بم کا تجربہ کيا ہے تو پھر مغرب سے شور اُٹھا ہے ۔ کسی نے اسرائيل سے پوچھنا تو کُجا کبھی اُس کا ذکر بھی نہيں کيا کہ اس کے پاس غير اعلانيہ طور پر دو سو ايٹم بم موجود ہيں
ملاحظہ ہو ايٹم بموں کی ايک محتاط فہرست
امريکہ ۔ 5000 سٹريٹيجک وار ہيڈز ۔ 3000 آپريشنل ٹيکٹيکل وار ہيڈز ۔ 1000ريزرو ٹيکٹيکل وار ہيڈز
روس ۔ 5000 سٹريٹيجک وار ہيڈز ۔ 3500 آپريشنل ٹيکٹيکل وار ہيڈز ۔11000 سٹريٹيجک اور ريزرو ٹيکٹيکل وار ہيڈز
فرانس ۔ 350 سٹريٹيجک وار ہيڈز
چين ۔ 250 سٹريٹيجک وار ہيڈز اور 150ٹيکٹيکل وار ہيڈز
برطانيہ ۔ 200 سٹريٹيجک وار ہيڈز
اسرائيل ۔ 200 سٹريٹيجک وار ہيڈز
بھارت ۔ 45 اور 95 کے درميان سٹريٹيجک وار ہيڈز
پاکستان ۔ 30 اور 50 کے درميان سٹريٹيجک وار ہيڈز