ايک چينی لڑکے نَونگ يُو ہُوئی [Nong Youhui]کو اللہ سُبحانُہُ نے تعجب انگيز بصارت عطا کی ہے ۔ اس لڑکے کی آنکھيں چمکدار نيلے رنگ کی ہيں اور اندھيرے ميں بلی کی آنکھوں کی طرح دھمکتی ہيں ۔ نَونگ يُو ہُوئی دن ميں عام انسانوں کی طرح ديکھ سکتا ہے اور رات کے اندھيرے ميں بھی اسے دکھائی ديتا ہے
نَونگ يُو ہُوئی کے متعلق پہلی بار 2009ء ميں پتہ چلا جب اس کے باپ نَونگ شی ہُوآ [Nong Shihua] نَونگ يُو ہُوئی کی چمکدار نيلی آنکھوں کی وجہ سے پريشان ہو کر اُسے جنوبی چين کے شہر داہُوآ [Dahua] کے ہسپتال لے کر گيا ۔ ڈاکٹروں نے اُسے بتايا کہ “پريشانی کی ضرورت نہيں ۔ نَونگ يُو ہُوئی جب بڑا ہو گا تو اس کی آنکھيں ٹھيک ہو جائيں گی ۔ مگر کئی سال گذرنے کے باوجود نَونگ يُو ہُوئی کی آنکھوں ميں کوئی تبديلی نہ آئی اور نہ اس خصوصيت کی وجہ سے کوئی پريشانی لاحق ہوئی
باقی اس وِڈيو ميں ديکھا جا سکتا ہے
Pingback: کارخانہ قدرت ۔ بلی کی آنکھوں والا لڑکا | Tea Break
میرا خیال ہے وہ پیدائشی بلیوں میں رہتا گھومتا رہا ہوگا یا پھر اپنے بچپن میں غیر ارادی طور پر یا بھولے سے کسی بلی کا دودھ پی گیا ہوگا ۔اور اگر یہ بھی نہیں تو پھر یہ عجوبہ ہے ! ہے نا ۔
شعيب صاحب
ايسے کئی عجوبے ظاہر ہوتے رہتے ہيں جن کی جديد سائنس ميں بھی کوئی وضاہت نہيں ۔ تو پھر يہ کيسے ہوتا ہے ؟ اس کا صرف ايک ہی جوا ب ہے
وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق ایجاد واختراع کرنیوالا صورتیں بنانے والا ۔ اسکے سب اچھے سے اچھے نام ہیں ۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے ۔ سورت 59 ۔ الحشر ۔ آيت 22
حیرت انگیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔