عمران خان کی سونامی کا حصہ بننے کيلئے تيار نوجوانو ۔ نواز شريف کے قدم بڑھانے والے جوانو ۔ جماعتِ اسلامی کے جلسے کو رونق بخشنے والے پِير و جواں اور اس ملک پاکستان سے محبت رکھنے والے باقی جوانو اور بزرگو
السلام عليکم
اين آر او عملدآمد کيس کے فيصلے ميں عدالتِ عظمٰی نے ايک اختيار يہ بھی رکھا ہے کہ اس ملک پاکستان کی قسمت کا فيصلہ اس ميں بسنے والے 8 کروڑ بالغ عورتيں اور مرد کريں
ايسا وقت اس سے پہلے مسلمانانِ ہند پر آيا تھا تو اُنہوں نے اپنا فرض احسن طريقہ سے نبھاتے ہوئے اپنی جانوں اور مال کی پرواہ نہ کی اور ہميں يہ ملک عطا کر گئے
اب اس ملک کی حفاظت اور پرورش ہم آپ کے ہاتھ ميں ہے
يہ امتحان ہم آپ پر آيا ہے ۔ آپ اگر چاہتے ہيں کہ آئين و قانون کی حکمرانی ہو تو ميدان ميں اُتريں اور حکمرانوں پر ثابت کر ديں کہ پچھلے کئی سالوں کی لوٹ مار اور ملکی اداروں کی بگڑتی ہوئی حالت کو مزيد برداشت نہيں کيا جا سکتا
مت بھوليں کہ يورپ کے ايک ملک ميں 35 ہزار افراد نے بغير ايک ٹہنی بھی توڑے اور بغير کسی کاغذ کو بھی آگ لگائے اپنے لُٹيرے صدر کو بھاگنے پر مجبور کر ديا تھا
ايسے مواقع بار بار نہيں آيا کرتے ۔ يہ وقت نکل گيا تو پھر اپنے ہاتھوں اپنی ہی تباہی کے سوا کچھ نہ ملے گا
پاکستان کا مستقبل آٹھ کروڑ بالغوں کے ہاتھ میں ہے۔
آٹھ کروڑ میں عاقل کتنے ہو سکتے ہیں؟
Pingback: کِنّے کِنّے جانا بِلو دے دے گھر | Tea Break
ياسر صاحب
قومی معاملات ميں زيادہ تر عقل بند ہی ہيں ورنہ ملک کا يہ حال نہ ہوتا
دل تو کر رہا ہے لکھ دوں کہ ہمارے ہاں بالغ کبھی بالغان کے لیے لگنے والی فلم نہیں دیکھنے گئے وہ بھی نا بالغان کو دیکھنا پڑتی ہےووٹ کیا خاک ڈالیں گے لیکن آپ کے سنجیدہ بلاگ کو خراب نہیں کرنا چاہ رہا لہذا نہیں لکھتا