رسول اللہ سيّدنا محمد صلی اللہ عليہ و آلہ و سلّم نے فرمايا “مجھے بچوں کی پانچ عادات بہت پسند ہيں”
1 ۔ وہ رو کر مانگتے ہيں اور اپنی بات منوا ليتے ہيں
2 ۔ وہ مٹی سے کھيلتے ہيں يعنی تکبّر اور غرور کو خاک ميں ملاتے ہيں
3 ۔ جھگڑتے ہيں لڑتے ہيں پھر صُلح کر ليتے ہيں يعنی دِل ميں کينہ بُغض نہيں رکھتے
4 ۔ جو مِل جائے وہ کھاتے ہيں اور کھلاتے ہيں ۔ زيادہ جمع کرنے اور ذخيرہ کرنے کی حرص نہيں رکھتے
5 ۔ مٹی کے گھر بناتے ہيں کھيل کر گرا ديتے ہيں يعنی بتاتے ہيں کہ يہ دُنيا مقامِ بقا نہيں ہے
بہت اچھی حدیث ہے مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے پہلے پڑھی ہے بہت شکریہ
کیا ہی خوبصورت باتیں ہیں میرے نبی صل اللہ علیہ وسلم کی اور جیسا آپ نے نوٹ کیا ہے کسقدر پرمعنےا دل خوش ہو گیا اللہ آپ کو اس کا ڈھیر سارا اجر عطا فرمائے
بھائی وہاج الدین احمد صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ
پلیز اس حدیث کا حوالہ عنایت فرمادیں تو کرم ہو ـ بندہ ممنون رہے
سعید صاحب
معذرت خواہ ہوں ۔ مجھ سے وہ غلطی ہوئی جس سے میں دوسروں کو منع کرتا ہوں ۔ مجھے یہ بات نقل کرتے وقت حوالہ لکھنا چاہیئے تھا ۔ 28 ستمبر 2010ء کے حادثہ میں سر کو لگنے والی شدید چوٹ کی وجہ سے میرا حادثہ گڑبڑ ہو چکا ہے اسی لئ یہ بھول ہوئی اور سوچنا بھی مشکل محسوس ہو رہا ہے ۔ اللہ نے چاہا تو یاد آ جائے گا یا حوالہ مجھے مل جائے گا
الله يشفيك شفاء كاملا عاجلا ـــ اطال الله بقاءك علينا بصحة و عافية
سعید صاحب
جزاک اللہ خیراٌ