اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کيا جائے کم ہے کہ ميرا وعدہ بخير و خوبی پورا ہوا ۔ کل ميری بيٹی نے ميرا يہ بلاگ نئے عملی ميزبان [Web Hosting] پر منتقل کر ديا ۔ اُن تمام محترم بہنوں بھائيوں بھتيجيوں بھتيجوں بھانجيوں بھانجوں جنہيں شکائت تھی کہ کبھی ميرا يہ بلاگ کھُلتا ہے اور کبھی نہيں يا بمُشکل کھُلتا ہے سے التماس ہے کہ ميرے بلاگ کو کھول کر ديکھئيے اور از راہِ کرم مندرجہ ذيل ميں سے کسی ايک پتہ پربرقيہ [e-mail] ارسال کيجئے کہ کھُلا يا نہيں تاکہ مجھے اطمينان ہو کہ ميری يہ خدمت رائيگاں نہيں گئی
iftikharajmal@gmail.com
iabhopal@yahoo.com
آپ سب کے تعاون کا طلبگار
افتخار اجمل بھوپال
I can see the blog perfectly fine.
میرے پاس تو آپ کاپہلا بلاگ بھی کھلتا تھا
ارے۔۔۔آپکا بلاگ میرے ہاں تو ہمیشہ سے بخیر و خوبی کھلتا ہی رہا ہے۔ یہ جن کے پاس نہیں کھلتا آپکا بلاگ ان کے اپنے انٹرنیٹ میں مسائل ہوں گے شاید۔
کھل رہا ہے اب تو۔
اعجاز آسی ۔ ياسر ۔ احمد عرفان شفقت اور دوست صاحبان
آپ سب کا شکريہ ۔ مسئلہ صرف پاکستان ميں پی ٹی سی ايل کا انٹرنيٹ استعمال کرنے والوں کا ہے اور کبھی کبھی متحدہ عرب امارات ميں اتصالات کا انٹرنيٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ بھی پيش آتا تھا
بلکل درست کھلا ہے جی ابھی تو، البتہ اسکو لگے ہاتھوں نستعلیق بھی کر ہی دیں
محترم مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آپکا بلاگ کلک کرتے ہی کُھل گیا۔۔۔ مُجھے تو ایسا محسوس ہُوا کہ جیسے وہ میرے ہی کلک کے انتظار میں بیچینی سے اِدھر اُدھر ٹہل رہا تھا جیسے ہی کلک کیا الہ دین کے” جن” کی طرح فوراََ حاضر ہوگیا ۔۔۔جبکہ پہلے آپکا بلاگ میرے پاس نہ کھلنے کی قسم کھا رکھی تھی ۔۔۔۔آپ نے یہ اچھا کیا کہ اُسکے کان کھنچ دیے ۔۔۔ایسوں کا ایساہی علاج کرنا چاہیئے ۔۔۔
اب اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔ایم ۔ ڈی ۔۔۔
جی بالکل صحیح کھل رہا ہے بلاگ۔ پہلے آئے دن یہ شکایت رہتی تھی۔
افتخار راجہ صاحب
مجھے اس وجہ سے نستعليق پسند نہيں کہ اس ميں لکھی عبارت ميں ترميم کرنے ميں دقت ہوتی ہے
ايم ڈی نور صاحب
شکريہ ۔ مسئلہ ميری ہوسٹنگ کا نہيں پی ٹی سی ايل کا تھا جو تن آسان لوگ ہيں
محمد احمد صاحب
شکريہ
ابھی تو کھل رہا ہے کبھی کبھار کھل جاتا ہے بتایا تھا اب دیکھتے ہیں کب بند ہوتا ہے بند ہوا تو پھر بتائیں گے جی
السلام علیکم انکل،
امید ہے کہ آپ روبصحت ہیں اور آپ کی آنکھوں کا آپریشن خیرو عافیت سے طے پایا۔۔۔
جناب۔۔۔ خوشخبری یہ ہے کہ آپ کا بلاگ اب آسانی سے میرے پاس کھل رہا ہے۔۔۔ جو کہ پہلے کھلنا نہایت مشکل تھا۔۔۔ نئی ویب ہوسٹنگ کی مبارکباد وصول کیجیے۔۔۔
آپ دبئی کا چکر کب لگا رہے ہیں دوبارہ۔۔۔
ارتقاۓ حيات والی صاحبہ
پہلے جس سرور پر ہوسٹنگ تھی وہ ايک قابلِ اعتماد بڑا بين الاقوامی بزنس سرور تھا اور نمعلوم کيوں پی ٹی سی ايل کو اُس سے کچھ خار تھی ۔ اب ہوسٹنگ ايک چھوٹے سرور پر منتقل کر دی ہے جو پاکستان ميں عام استعمال ہو رہا ہے اور پی ٹی سی ايل کو مال ديتا ہے ۔اسلئے اِن شاء اللہ کھُلتا رہے گا
عمران اقبال صاحب ۔ و عليکم السلام
شکريہ ۔ دونوں آنکھوں کی جراحی اللہ کے فضل سے بخير و خوبی انجام پائی ۔ اب دُور کی نظر بالکل درست ہے اور نزديک کی جو 2.5 تھی اللہ کے فضل سے 2.0 ہو گئی ہے
ديگر پہلے جس سرور پر ہوسٹنگ تھی وہ ايک قابلِ اعتماد بڑا بين الاقوامی بزنس سرور تھا اور نمعلوم کيوں متحدہ عرب امارات والوں اور پاکستان ميں پی ٹی سی ايل [جسے متحدہ عرب امارات والے ہی چلا رہے ہيں] والوں کو اُس سے کچھ خار تھی ۔ اب ہوسٹنگ ايک چھوٹے سرور پر منتقل کر دی ہے جو پاکستان ميں عام استعمال ہو رہا ہے
دبئی کا چکر لگنا تو دسمبر جنوری ميں تھا ليکن کسی مجبوری کے تحت ملتوی ہو گيا ہے اور ابھی فيصلہ نہيں ہوا ۔ کوشش کريں گے کہ تيز گرمی سے قبل چکر لگ جائے البتہ اگر بيٹے نے پاکستان کا چکر لگا ليا تو پھر مزيد ملتوی ہو جائے گا
مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔۔ البتہ آپ کا فونٹ پرھنے میں ابھی تک مشکلات ہوتی ہیں ۔ ( معزرت کے ساتھ(
نور محمد صاحب
مندرجہ ذيل ويب سائت سے نفيس ويب نسخ فونٹ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپيوٹر پر انسٹال کر ليجئے ۔ پھر آپ بہت سے اُردو فونٹ بلادقت پڑھ سکيں گے
http://www.crulp.org/software/localization/Fonts/nafeesWebNaskh.html
اگر مقامی ہوسٹنگ ہے تو شاید آپ کو بیک اپ بنانے میں زیادہ فعال ہونا پڑے گا۔ کیونکہ یہاں پر کبھی بھی، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کبھی ہوسٹنگ پرووائیڈر کی غلطیاں تو کبھی حکومتوں کی دخل اندازیاں۔۔۔
یوں لگتا ہے ہاسٹنگ تبدیل کرنے کا بعد یہ بلاگ اب سیارہ پر نظر آنا بند ہو گیا ہے۔ یہ والی پوسٹ اور اس کے بعد والی پوسٹ سیارہ پر نظر نہیں آ رہیں۔ اس سے پہلے والی آ رہی ہے۔
یوں لگ رہا ہے۔ آپ ذرا چیک کر لیجیے گا۔
احمد عرفان شفقت صاحب
مطلع کرنے کا شکريہ ۔ ميں کوشس کرتا ہوں اُردو سيّارہ کی انتظاميہ سے رابطہ کرنے کی
محمد سعد صاحب
نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن ۔ دونوں طرف مہربانی پی ٹی سی ايل ہی کی ہوتی ہے ۔ بہر حال اس سرور کے مالک برطانيہ ميں بيٹھے ہيں اور اُميد ہے کہ وہ اس کا خيال رکھتے ہوں گے کہ وہ پاکستان ہی سے تعلق رکھتے ہيں اور يہاں کے حالات سے واقف ہی ہوں گے
Pingback: پھر نہ کہيئے گا خبر نہ ہوئی | Tea Break
جی بابا جی اب آپ کا بلاگ بخوبی واضع دکھائی دیتا ہے بغیر کسی مسئلے کے
اُم تحريم صاحبہ
آپ مجھے بار بار “بابا جی” کہہ کر شرمندہ کيوں کر رہی ہيں ؟ ميں بابا نہيں ہوں گو کہ دادا ہوں ۔ اللہ کے فضل سے نہ ميں چڑھی کے سہارے چلتا ہوں اور نہ کوئی اور بات مجھ ميں بابوں جيسی ہے