جب تک ہاتھی ديکھا نہ ہو کوئی لاکھ سمجھائے کہ ہاتھی ايسا ہوتا ہے ۔ کم ہی سمجھ ميں آتا ہے ۔ بعض اوقات عرصہ دراز پہلے ديکھے ہوئے اور حال ميں ديکھے ہاتھی ميں بھی فرق ہو جاتا ہے ۔ خير ۔ پہلے ميری آنکھ کی جراحی کی حقيقت پھر عام خيالات
ميں ڈاکٹر صاحب کی ہدائت کے مطابق 22 اکتوبر کو ساڑھے 5 بجے شام اُن کے مطب پہنچا ۔ معائنہ کے بعد اُنہوں نے ٹھيک کہا اور ميرے عذر مسترد کر ديئے ۔ ميرے احساس کے مطابق ميری آنکھ پہلے سے بہت بہتر تو ديکھ رہی ہے مگر معمول کے مطابق کام نہيں کر رہی ۔ جراحی کی روئيداد جو پہلے نہ لکھ سکا تھا يہ ہے
ڈاکٹر صاحب نے 6 اکتوبر 2011ء کو الٹرا ساؤنڈ کيلئے بُلايا ۔ ميں پيٹ کا الٹرا ساؤنڈ کئی بار کروا چکا تھا ۔ اس کيلئے پيٹ پر ايک کريم سی ملتے ہيں جس کے اُوپر ايک آلہ [probe] پھيرا جاتا ہے ۔ ميں سوچ ميں پڑ گيا کہ آنکھ کے ساتھ تو يہ عمل نہيں ہو سکتا پھر الٹرا ساؤنڈ کيسے ہو گا ؟ ہوا يہ کہ پہلے ميری آنکھ ميں کوئی دوائی ڈالی گئی جو ميرے خيال ميں اَيٹروپِين [Atropine] تھی ۔ 15 منٹ بعد مجھے ايک خاص کرسی پر بٹھا کر ايک دُوربين قسم کے آلے ميں ديکھنے کو کہا گيا ۔ پھر پلاسٹک کا ايک پنسل نما آلہ تھا جسے ميری بائيں آنکھ کے سامنے آہستہ آہستہ حرکت دی گئی ۔ اس ميں سے تيز سُرخ روشنی کی ايک مُنحنی لکير مجھے نظر آتی رہی مگر ميں نے بزور آنکھيں کھُلی رکھيں
جمعہ 7 اکتوبر کو ميں رات 8 بجے سے قبل مطب پہنچ گيا ۔ سوا 8 بجے ايک آدمی نے مجھے ايک کمرہ ميں لے جا کر بستر پر لٹا ديا اور ميری بائيں آنکھ ميں 3 مختلف دوائيوں کے قطرے ڈالے ۔ يہ قطرے ہر 15 منٹ کے بعد مزيد 3 بار ڈالے گئے ۔ آخری بار قطرے ڈالنے کے 15منٹ بعد جراثيم سے پاک [stirilised] لباس ميرے کپڑوں کے اُوپر ہی پہنايا گيا ۔ چپلی بھی دوسری پہنائی گئی اور مجھے آپريشن ٹھيئٹر [operation theatre] ميں لے جا کر ڈاکٹر صاحب نے بستر پر لٹا ديا ۔ ميرے سر سے پيٹ تک کو ايک موٹے سوتی کپڑے سے ڈھانپ ديا گيا ۔ پھر ايک اور سوتی کپڑے سے مجھے پاؤں تک ڈھانپ ديا گيا ۔ اس کے بعد ايک موٹے سے پلاسٹک يا ربڑ کے ٹکڑے سے ميرے سر سے پيٹ تک کو ڈھانپ ديا گيا
پھر ميری آنکھ ميں تين اطراف ميں ٹيکے [injections] لگائے گئے ۔ چند منٹ بعد کوئی روشنی کی گئی جو مجھے داہنی آنکھ سے اتنا کچھ اُوپر ہونے کے باوجود نظر آ رہی تھی چنانچہ ميں نے داہنی آنکھ بند کر لی کيونکہ بائيں آنکھ اب ميرے قابو سے باہر تھی يعنی سُن ہو چکی تھی ۔ اس کے بعد مجھے ايسے محسوس ہوتا رہا کہ ميری بائيں آنکھ پر چھوٹا سا شفاف [transperant] کاغذ کبھی رکھا جاتا ہے کبھی اُٹھا ليا جاتا ہے ۔ آدھے گھنٹے بعد ڈاکٹر صاحب نے ميرے سر کے نيچے داہنا ہاتھ اور کندھوں کے نيچے باياں بازو رکھ کر اُٹھايا ۔ اور چلاتے ہوئے باہر لے جا کر صوفہ پر بٹھا ديا ۔ جہاں ميری بيٹی ۔ ميرا بھائی اور ميری بيوی کا بہنوئی موجود تھے ۔ ڈاکٹر صاحب نے اُن سے کچھ باتيں کيں ۔ اُنہوں نے يہ بھی کہا کہ “عام طور پر ہم ايک ہفتے بعد بھی بلاتے ہيں ليکن يہ 2 ہفتے بعد ہی آئيں” يعنی 22 اکتوبر کو ۔ احتياط يہ بتائی
کہ جھُکنا نہيں ۔ آنکھيں نہيں مَلنا ۔ وزن نہيں اُٹھانا اور باہر دھوپ ميں جانا ہو تو دھوپ کی عينک پہننا ۔ ميں نے خوراک کا پوچھا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا “جو پہلے کھاتے ہيں وہی کھائيں”۔ ميں نے پوچھا “ٹھيک ہونے ميں کتنا وقت لگے گا ؟” تو ڈاکٹر صاحب نے کہا “2 يا 3 دن ميں بھی ٹھيک ہو تے ہيں اور ہفتہ بھی لگ جاتا ہے”۔ پونے 11 بجے رات ڈاکٹر صاحب نے ميرے ساتھ ہاتھ ملا کر ہميں رُخصت کيا
تصوير ميں وہ شيشی نظر آ رہی ہے جس ميں عدسہ [lense] تھا جو ايک سرِنج [sringe] کے ذريعہ ميری آنکھ ميں ڈالا گيا اور اندر جا کر وہ پھُول کر درست صورت اختيار کر گيا ۔ شيشی کے پيچھے ايک ڈبيہ نظر آ رہی ہے جس ميں عدسہ والی شيشی اور ايک معلوماتی کتاب تھی ۔ نيچے دوسری تصوير ميں متعلقہ سرِنج اپنے خانے ميں پڑی نظر آ رہی ہے
آپريشن کے بعد کسی نے امريکا ميں آپريشن کروايا تھا اُنہوں نے کہا “ايک ہفتہ کالی عينک پہننا جس کے اطراف بھی بند ہوں تاکہ آنکھوں کے پاس روشنی بالکل نہ جائے ۔ رات کو جالی والی عينک پہن کر سونا”۔ ميں نے کہا “مجھے تو ڈاکٹر صاحب نے ايسا کچھ نہيں کہا”۔ بتايا گيا کہ امريکا کے پڑھے ڈاکٹر صحيح ہوتے ہيں”
ايک اور نے پاکستان ميں آپريشن کروايا تھا ۔ اُنہوں نے کہا “نرم غذا کھا رہے ہيں ؟” ميں نے نفی کی تو بتايا کہ روٹی نہيں کھانا چاہيئے ۔ اس سے آنکھوں پر اثر پڑتا ہے
کسی نے کہا “کم از کم 2 ہفتے پرہيز کرنا چاہيئے ۔ آخر آنکھ کا معاملہ ہے”
ميری بڑی بہن جو خود ڈاکٹر اور پيتھالوجسٹ ہيں نے وہی کہا جو ميرے معالج ڈاکتر نے کہا تھا
مريض کو شک ہونے لگتا ہے کہ ڈاکٹر سے زيادہ وہ جانتے ہيں جو ڈاکٹر نہيں ہيں
امید ہے کہ آپ اب بہتر محسوس کر رہے ہوں گے-:-) ہمارے بھی محلے کی نا نیاں دادیاں اپنے ٹوٹکے بتاتے ہوے یہی کہتی تھیں کہ بھلا ڈاکٹر کو کیا پتہ-
بے لاگ صاحبہ
نيک خواہشات کا شکريہ ۔ يہ حقيقت ہے کہ ہمارے ہاں اُوپر سے نيچے تک جاہلوں کی اجارہ داری ہے
Pingback: ليزر جراحی ۔ کہانياں اور حقيقت | Tea Break
چچا محترم
آپ کا بلاگ میرے پاس اکثر نہیں کھلتا
میکے آتی ہوں تو آپ کا بلگ منظر پر آتا ہے ورنہ بس شروع کی 2 لائنیں ہی اردو سیارہ پر دیکھتی ہوں
اتنی لمبا آپریشن بیان کیا مجھے تو اپنی آنکھ میں انجیکشن کے نام سے تکلیف شروع ہوئی
اور خاص کر کہ جبرآ آنکھ کھولنے والی بات۔۔۔۔۔۔
آگے نہ پوچھیں
آرام کریں کیوں اس خطرناک قسم کی مشین پر آبیٹھتے ہیں؟
ارتقاء حيات صاحبہ
ہائے ميں مر گئی ۔ ۔ ۔ ميکے اور سسرال ميں اتنا فرق وہ بھی ميرے بلاگ کی وساطت سے
اچھا يہ تو بتايئے کہ ميکے ميں انتر نيٹ کونسا ہے اور سسرال ميں کونسا ؟
ارے يہ تو بہت آسان سا آپريشن تھا ۔ آپ ايسے ہی پريشان ہو گئيں ۔ تين ٹيکوں ميں سے ايک جو آنکھ کے بائيں جانب لگا اُس کا درد ہوا تھا