ميری بيگم نے کبھی کرکٹ ميچ نہيں ديکھا تھا ۔ وجہ کہ اُس کے پاس اتنا وقت ہی نہيں ہوتا ۔ گو گھر کا کام کرنے کيلئے ملازمہ رکھی ہوئی ہے مگر اُس کی نگرانی کہ درست کام کر رہی ہے لازمی عمل ہے ۔ نماز يں فرض والی کے ساتھ نفلی بھی پڑھتی ہيں ۔ ترجمہ تفسير بھی پڑھانا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات دوسرے مضامين بھی بچيوں کو پڑھاتی ہيں ۔ اخبار ہمارے ہاں دی نيوز روزانہ آتا ہے اور ڈان ہر اتوار کو ۔ پہلے دونوں روزانہ آتے تھے ۔ بيگم صاحبہ مدير کی ڈاک سميت تمام خبريں اور مضامين پڑھ کے دم ليتی ہيں ۔ ٹی وی پر خبريں اور کوئی اچھا مذاکرہ ہو تو ديکھنا ہوتا ۔ دن بھر خبريں نہ بھی سُنيں تو 9 بجے کی خبريں جو گھنٹہ بھر کی ہوتی ہيں ضرور سُنتی ہيں
حکومتی اہلکاروں کی مہربانی کہ جيو سُپر کے ساتھ گڑبڑ کی تو کرکٹ ورلڈ کپ کی مشہوری ہوئی ۔ پھر وزير صاحب پانی و بجلی نے اعلان داغ ديا کہ ميچ کے دوران بجلی بند نہيں کی جائے گی تو ہم بڑے جوش کے ساتھ دوپہر ايک بجے ہی ٹی وی لگا کر بيٹھ گئے ۔ حُسنِ اتفاق کہ بيگم صاحبہ بھی تسبيح پھيرتے پھيرتے آ کر بيٹھ گئيں
جب ويسٹ انڈيز کی پہلی وکٹ گری تو بيگم بوليں “الحمداللہ” جب دو سری گری تو بوليں “ماشاء اللہ”۔ پھر يہ ورد تسبيح کے ساتھ ساتھ جاری رہا تو ہميں بہت اُميد ہوئی کہ پاکستان جيتے ہی جيتے اور اللہ کے کرم سے وہی ہوا
اب 30 مارچ کو کسی طرح ہم نے اپنی بيگم کو مائل کرنا ہے کہ وہ اپنی خوشی سے ميچ ديکھنے بيٹھ جائيں اور پھر اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل کھيلنے کا حقدار بن جائے
انشاءاللہ پاکستان جیت جائے
ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں
انکل۔۔۔ آنٹی کو کہیں کہ پاکستان کے لیے دعا کریں ہر نماز کے بعد۔۔۔ انشاءاللہ ہم ہی جیتیں گے۔۔۔
یہ تو آپ نے بہت اچھی بات بتائی۔ ہماری طرف سے بھی دعا کی درخواست ہے۔
انشااللہ پاکستان ضرور جیتے گا۔
جناب یہ تو بڑے کام کی بات بتائی آپ نے۔۔
ہماری طرف سے بھی پرزور اپیل ہے کہ انہیں آپ انڈیا پاکستان کا میچ دکھائیں۔
اللہ اپنے مقرب بندوں کی بات نہیں ٹالتا، آنٹی سے دعا ضرور کروائیے گا پاکستان کی فتح کے لئیے۔
عمران اقبال صاحب
نماز کے بعد وہ پاکستان کيلئے دعا کر سکتی ہے کرکٹ کيلئے نہيں ۔ آپ نے مجھے ڈانٹ پلوانا ہے ؟
محمد احمد ۔ ياسر اور فکرِ پاکستان صاحبان
وہ خود ہی ميچ ديکھيں گی تو دعا ضرور کريں گی ۔ ميری طرح خالص پاکستانی ہيں
درخواست گزاروں میں میرا نام بھی شامل کر لیں۔ کہ آپ کی زوجہ محترمہ یہ میچ ضرور دیکھیں۔
سنا ہے ہندو جادو ٹونہ کر رہے ہیں مگر پاکستان کے روشن خیالوں کے پیٹ میں یہ سوچ سوچ کر مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان جیت گیا تو؟۔ اسکی ایک مثال ایک روشن خیال بلاگ نے اپنے دل کو ممکنہ صورتحال سے پہلے کہ کچھ “درفتنیاں” چھوڑ دیں۔ میں سوچتا ہوں، پاکستان کے خلاف کالی زبانیں صرف بھارت میں نہیں پاکستان میں بھی کچھ کم نہیں پائیں جاتیں۔
اگر شاہد کی کپتانی میں پاکستان جیت گیا تو مجھے اس سے زیادہ خوشی نہیں ہو گی ۔ کیونکہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ ایک پٹھان اوپر سے وہ بھی جو دین دار ہونے کو چلا ہے میچ جتواے گا تو ہم کس منہ سے خوشی منإیں گے ؟؟ اسی لیے اگر اس کی کپتانی میں پاکستان جیت گیا تو مزا آگے گا ۔۔ سوچ رہا ہوں الطافیے کراچی میں کیا کریں گے ؟؟؟
تمھیں شائد یہ معلوم نہیں کہ شاہد آفریدی ایم کیو ایم کا سپورٹر ہے،
اور کراچی والے تم سب سے زیادہ محب وطن ہیں کہ ہر ظلم کےباوجود آج بھی پاکستان پاکستان کرتے رہتے ہیں،
تم شیطانوں سے اللہ پاکستان کومحفوظ کردے تو پاکستان جلد ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے گا،انشاء اللہ
عبداللہ صاحب
آپ کے آقا الطاف حسين اور نائب آقا فاروق ستار کے مطابق تو پورے پاکستان کے عوام ايم کيو ايم کے سپورٹر ہيں ۔ شاہد آفريدی نے ايم کيو ايم کے حق ميں جو سند جاری کی ہے اُس کی نقل بھی يہاں اُسی طرح لگا ديتے جيسے بی بی سی کی خبروں کے ربط لگاتے رہتے ہيں ۔
ميں آپ کا شکر گذار ہوں کہ آپ مجھے گالياں ديتے رہتے ہيں کہ بے قصور کو گالياں دينے سے اللہ اس کے حق ميں اچھائی لکھتا ہے ۔ ويسے آپ کے ہر تبصرے سے آپ کی روشن خيالی [تعصب] کا ثبوت ملتا رہتا ہے
یہ میں نے اس انکل ٹام کو لکھا تھا،
آپ جو ہیں وہ تو میں آپکو بتاتا ہی رہتا ہوں،
سندیں جلد ہی آپ سب کو نظرآجائیں گی انشاء اللہ
ہاں واقعی آپ کی کی گئی برائیوں کا نتیجہ الحمدللہ ایم کیو ایم کے اور میرے حق میں ہمیشہ اچھا ہی نکلا ہے!
دِل کے بہلانے کو عبداللہ يہ خيال اچھا ہے
یہ آداب عرض انقلاب ہے جو لنڈن سے چلا اور کراچی میں رک گیا۔
آفریدی بیچارہ بھی متحدہ سے دور رہنا چاہتا ہو گا ، ورنہ کراچی میں الطاف بھای کی مخالفت کر کے کون زندہ رہہ سکتا ہے ۔
عبداللہ۔۔۔ پھر تو کرکٹ میںالطاف حسین کو لے آیا۔۔۔؟ اوئے تو چاہتا کیا ہے بھائی۔۔۔ تجھے انٹرنیٹ پر ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے قصیدے پڑھنے کا وظیفہ تو نہیںملتا۔۔۔؟
یہی وطیرہ ہے تیرا۔۔۔ موضوع کچھ اور ہو اور تو درمیان میں اپنے سینگھ، آنٹی کی تیزابیت، الطاف حسین کا انقلاب اور ایم کیو ایم کی بکواس ٹھوپ دیتا ہے۔۔۔ عجیب النسل جانور ہے تو یار۔۔۔