میں اپنا پہلا بلاگ “یہ منافقت نہیں ہے کیا ؟ ۔ Hypocrisy Thy Name … انگریزی میں لکھا کرتا تھا ۔ جب اردو عام ہوئی تو میں نے یہ دوسرا بلاگ اردو میں شروع کیا ۔ پھر میں نے اپنے پہلے بلاگ میں بھی اردو لکھنا شروع کر دی ۔اس ماہ مجھے کچھ ای میلز آئیں کہ آپ کے بلاگ پر جاتے ہیں مگر اردو نہ جانتے ہوۓ پڑھ نہیں سکتے ۔ اس پر میں نے سائٹ میٹر کھولا تو معلوم ہوا کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ قارئین کا تعلق امریکہ ۔ کینڈا ۔ افریقہ ۔ سعودی عرب ۔ فلسطین ۔ کویت ۔ ترکی ۔ فرانس ۔ جرمنی ۔ برطانیہ ۔ ایران ۔ افغانستان ۔ سنگا پور ۔ ہانگ کانگ ۔ کوریا اور آسٹریلیا سے ہے ۔
سو میں نے اپنے پہلے بلاگ پر پھر سے انگریزی لکھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر اردو بھی ساتھ چلے گی ۔ چنانچہ اردو سیّارہ کی پالیسی کے تحت اب میرا پہلا بلاگ آپ کو اردو سیّارہ پر صرف اس وقت نظر آۓ گاجب میں اس میں اردو لکھوں گا ۔
انگریزی میں بھی انشاء اللہ دلچسپ باتیں لکھی جائیں گی ۔ صرف آپ کو میرے بلاگ پر جانے کی زحمت گـوارہ کرنا پڑے گی جس کے لئے معذرت پیشگی ۔”