خوشامد وہ عِلّت ہے جو دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور قوموں کی تباہی کا اصل سبب ہے ۔ خوشامد عصرِ حاضر ميں ہماری قوم کے اعلٰی اور پڑھے لکھے طبقہ ميں گھر کر چکی ہے ۔ نتيجہ سب کے سامنے ہے
خوشامد میں ہم کو وہ قدرت ہے حاصل
کہ انساں ہو ہر طرح کرتے ہیں مائل
کہیں احمقوں کو بناتے ہیں عاقل
کہیں ہوشیاروں کو کرتے ہیں غافل
کسی کو اتارا کسی کو چڑھایا
یو نہیں سیکڑوں کو اسامی بنایا
روایات پر حاشیہ اک چڑھانا
قسم جھوٹے وعدوں پہ سو بار کھانا
اگر مدح کرنا تو حد سے بڑھانا
مذمت پہ آنا تو طوفاں اٹھانا
یہ ہے روزمرہ کا یاں ان کے عنواں
فصاحت میں بے مثل ہیں جو مسلماں
اسے جانتے ہیں بڑا اپنا دشمن
ہلمارے کرے عیب جو ہم پہ روشن
نصحیت سے نفرت ہے، ناصح سے اَن بَن
سمجھتے ہیں ہم رہنماؤں کو رہزن
یہی عیب ہے، سب کو کھویا ہے جس نے
ہمیں ناؤ بھر کر ڈبویا ہے جس نے
اقتباس از مسدسِ حالی
مصنف ۔ خواجہ الطاف حسين حالی
بہت خوب! بڑی عمدہ عکاسی کی ہے مولانا حالی نے مسلمانوں کی حالت کی۔
ہمارے کرے عیب جو ہم پہ روشن
نصحیت سے نفرت ہے، ناصح سے اَن بَن
بہت عمدہ! موجودہ دور کی مناسبت سے یہ نظم ہم پر بلکل ٹھیک جچ رہی ہے