سيّدنا ابراھيم عليہ السلام نے ہميں کيا اسی قربانی کا سبق ديا تھا ؟
ايسا ايک ہی شہر ميں کيوں ہوتا ہے ؟
کسی کے پاس ہے اس کا مدلل جواب ؟
کراچی 17 نومبر 2010ء ۔ میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں چھیننے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک دس زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں نیازی چوک پر قربانی کے جانور کی کھالیں مانگنے کیلئے مسلح افراد آئے لیکن علاقے کے لوگوں نے کھالیں دینے سے انکار کر دیا ، جس پر مسلح افراد نے مکینوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکردوبچوں سمیت10 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی واقع کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں قانون نافذ کرنے والوں نے متاثرہ علاقے کو گھیر لیا اور سرچ اپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔گلشن اقبال بلاک سترہ کے اشرف اسکوائر میں قربانی کی کھالیں چھیننے کے دوران ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے جھگڑے کے بعد فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کا اپنا ساتھی افتخار شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں جناح اسپتال میں ہلاک ہوگیا ،پولیس واقع کی تفتیش کررہی ہے
سب سے پہلے آپ کو عیدمبارک
جناب جب نفسا نفسی کا عالم ہو تو یہی کچھ ہوتا ہے۔
عید پر تو انسان جانوروں کو قربان کرتے ہیں۔ پاکستان میں جانور، انسانوں کو قربان کر رہے ہیں۔