علامہ اقبال کی ياد ميں

آج يومِ اقبال ہے ۔ اس حوالے سے علامہ اقبال نے جس مسلمان کا بيان کيا تھا اورآج کے مسلمان کا تقابل

مسلمان ۔ علامہ اقبال کی نظر ميں

ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گفتار ميں، کردار ميں، اللہ کی برہان
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ يہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

ہمسايہءِ جبريل اميں بندہءِ خاکی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہے اس کا نشيمن نہ بخارا نہ بدخشان
يہ راز کسی کو نہيں معلوم کہ مومن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔قاری نظر آتا ہے ، حقيقت ميں ہے قرآن

قدرت کے مقاصد کا عيار اس کے ارادے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔دنيا ميں بھی ميزان، قيامت ميں بھی ميزان
جس سے جگر لالہ ميں ٹھنڈک ہو وہ شبنم ۔ ۔ ۔ درياؤں کے دل جس سے دہل جائيں وہ طوفان

فطرت کا سرود ازلی اس کے شب و روز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہنگ ميں يکتا ۔ صفت سورہءِ رحمٰن
بنتے ہيں مری کارگہِ فکر ميں انجم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان

عصرِ حاضر کا مسلمان

کردار کا، گفتار کا، اعمال کا مومن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ قائل نہیں ایسے کسی جنجال کا مومن
مکاری و عیاری و غداری و ہیجان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان

سندھ کا ہے مومن، کوئی پنجاب کا مومن ۔ ۔ ۔ ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن
قاری اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن

کہنے کو ہر شخص مسلمان ہے لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے
بیباکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن ۔ ۔ ۔ ۔ مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن

پیدا کبھی ہوتی تھی سحر جس کی اذاں سے ۔ ۔ اس بندہ مومن کو میں اب لاؤں کہاں سے
وہ سجدہ زمیں جس سے لرز جاتی تھی یارو ۔ ۔ ۔ اک بار میں ہم چھٹے اس بار گراں سے

This entry was posted in روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “علامہ اقبال کی ياد ميں

  1. محمّد نعمان

    سندھ کا ہے مومن، کوئی پنجاب کا مومن ۔ ۔ ۔ ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن

    کوئی بتاۓ گا کہ کبھی پنجابی ہونے پے فخر کرنے کا کہا جاتا ہے اور کبھی اسلام کا نام لیکر اس سے روکا جاتا ہے …

    اسلام میں حب الوطنی کی کیا گنجائش ہے …. ؟

    اگر حب الوطنی صحیح ہے تو انڈیا کے مسلمانوں کے لئے بری کیوں ہے ؟؟

  2. Pingback: Tweets that mention What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » علامہ اقبال کی ياد ميں -- Topsy.com

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    بہتر ہو گا کہ آپ مجھے اُس صورت کا نام اور آيت کا نمبر بتائیں جس ميں حُبُ الوطنی کے متعلق احکامات ہيں ۔ اور اگت قرآن شريف ميں نہيں ہيں تو وہ حديث مع حوالہ بيان کر ديجئے

  4. محمّد نعمان

    جناب میں تو مبتدی ہوں … آپکے ٧٠ سالہ تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہ رہا تھا ..

    اسی لئے پوچھ لیا …
    انڈیا والا سوال اس لئے پوچھ لیا کے میرا خیال تھا کے آپ شاید اسلام میں حب الوطنی کے بارے میں کچھ بیان فرمایں گے ..

    اگر ہو سکے تو آپ اپنی ذاتی راۓ ہی بیان فرما دیں.

    شکریہ

  5. محمّد نعمان

    ویسے ایک اور پوسٹ میں حضرت اقبال کی نظم پیش کی ہے …. وطن پرستی کا مسلہ سمجھنے کے لئے بہترین ہے ……

    ایک دو لینکس اور بھی ہیں کہیں تو پیش کر دوں …

    الله آپکو جزاۓ خیر دے اور شفا کاملہ دے

  6. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد نعمان صاحب
    اگر وقت ملے تو از راہِ کرم ميری 26 اکتوبر کی تحرير پڑھ ليجئے تاکہ صورتِ حال سے کچھ آگاہی ہو جائے ۔ ميری ياد داشت مجروح ہو چکی ہے اور ابھی لگاتار صرف دس پندرہ منٹ کيلئے کپيوٹر چلانے يا اخبار پڑھنے کی اجازت ہے ۔ اللہ کرے ميری ياد داشت جلد بحال ہو جائے اور ميں پڑھنے اور تحقيق کے قابل ہو جاؤں تو آپ کے سوالات کے جوابات دينے کی کوشش کروں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.