گذشتہ کل يعنی 24 اکتوبر کو ميں اپنا احوال غير حاضری کا لکھ رہا تھا کہ حادثاتی طور پر “شائع کرو” کے خانہ پر کلِک ہو گيا
پھُرتی ملاحظہ ہو کہ قبل اس کے کہ ميں اپنی غلطی کی تصحيح کرتا وہ ادھوری تحرير “سچ کيا ہے ؟” کے عنوان سے ” اُردو سيّارہ” پر بھی شائع ہو گئی ۔ ميں نے اپنے بلاگ سے اسی وقت حذف کر دی
اس سلسلہ ميں جن قارئين و قاريات کو کوفت کا سامنا ہوا ميں ان سے معذرت کا طلبگار ہوں
اِن شاء اللہ ميں آئيندہ کل اپنی طويل غير حاضری کا احوال شائع کروں گا
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
واقعی افتخاربھائی، جب آپکےبلاگ پروزٹ کیاتوتحریرغائب تھی ۔اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکرہےکہ آپ کی واپسی ہوئی امیدہےکہ اب آپکی صحت بالکل ٹھیک ٹھاک ہوگئی اللہ تعالی آپ کونظربدسےبچائے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
افتخار جی آپ واپس آ گے ۔ ۔۔۔۔ میں خود بھی غیر حاضر رہی ۔۔۔۔ لیکن جب واپسی ہوئی ۔۔۔۔۔ تو آپ کا بلاگ سونا سونا لگا ۔۔۔۔۔۔ میں یہی سمجھی آپ پھر صدر پاکستان کی طرح غیر ملکی دورے پر گے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ چلیں اچھا ہوا آپ آ گے ۔۔۔ اللہ پاک زندگی عطا فرمائے صحت کے ساتھ۔
تانيہ رحمان صاحبہ
جی ميں اپنے بچوں کے پاس جاتا ضرور ہوں ليکن مجھے آپ گالی تو نہ ديجئے [صدر پاکستان کی طرح ] ۔