ہونا کیا چاہیئے
اپنا عِلم دوسروں میں بانٹيئے تو لافانی ہو جائيں گے
اپنی کامیابی کا اندازہ اس سے لگائيے کہ اسے حاصل کرنے کیلئے کیا کچھ چھوڑا
محبت اور کھانا پکانے کی طرف پورے اِنہماک سے بڑھيئے
عصرِ حاضر کی صورتِ حال
محنت کرو مگر دوسروں کو صرف اس وقت بتاؤ جب باس [Boss] سُن رہا ہو
باس پر توجہ رکھو کہ اُسے کیا پسند ہے ۔ وہی کرو
باس پر خُفیہ نظر رکھو اور پتہ چلاؤ کہ اُسے کس چیز کی ضرورت ہے ۔ وہ اُسے مہیا کرو
میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter
” پچھلے ساڑھے پانچ سال سے معاشرے کے کچھ بھیانک پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے
اور اگر پہلے طریقے پر عمل کیا تو ٹانگ کھینچے جانے یعنی ملازمت فانی ہونے کا قوی امکان ہے۔
شاہد صاحب
اللہ پر بھروسہ شرط ہے
آجکل صورت حال کچھ ایسے ہی ہے
پالش سے بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں
اکثر لوگ کسی عورت کا دل میںاترنے کے لیے اس کے بچوں سے پیار کرنے لگتے ہیں
جناب بلکل صحیح کہا .
لیکن یہاں یہ بھی تو دیکھیں .
اب باس نام کی مخلوق بھی کتنی کم ظرف ہو گئی ہے.
محمد عثمان صاحب
اُٹھ گيا دين رہ گئی عيّاری باقی