بجلی کی ڈیمانڈ اورشارٹ فال کم ہونے کے باوجود لوڈ شيڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ پیپکو کے اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار 3 سومیگا واٹ جبکہ موسم میں بہتری سے ڈیمانڈ کم ہوکر 14 ہزار 6 سو میگا واٹ پر آ گئی ہے اور شارٹ فال 4 ہزار 6 سومیگا واٹ ہوگیا ہے ۔ لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ آج 7 سے زائد گرڈ اسٹیشنز کو مرمت کے نام پر 10 گھنٹے سے زائد بند رکھا جا رہا ہے
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ ‘واپڈا ” رکھتے تھے ۔
آپ کا بلاگ کبھی کھولنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں اور زیادہ تر محروم ہی رہتا ہوں ۔ کچھ اس کا علاج بحی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں
محمد رياض شاہد صاحب
اگر مجھے درست ياد ہے تو آپ کے پاس پی ٹی سی ايل کا کنکشن ہے جو ميرے بلاگ کے ساتھ معاونت نہيں کرتا ۔ اگر ايک بار نہ کھلے تو کنٹرول اور ايف 5 اکٹھا دبايئے ۔
آپ نے پی ٹی سی ايل والوں کو لکھا تھا اس کے متعلق ؟
جناب کنٹرول ایف بھی کام نہیں کرتا۔ میں نے گوگل ریڈر میں آپ کا بلاگ سبسکرائب کر رکھا ہے اور وہیں سے پڑھنے پر مجبور ہوں اور کمنٹ کرنے سے معذور۔
السلام علیکم۔
پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کی جانے والی ڈی این ایس سروس ہی بے کار ہے۔ اس کی جگہ گوگل یا اوپن ڈی این ایس کی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔ باقی سب خود ہی ٹھیک ہو جائے گا۔
روابط اگلے تبصرے میں آ رہے ہیں تاکہ سپیم میں جانے کی صورت میں معلوم ہو۔
گوگل پبلک ڈی این ایس۔
http://code.google.com/speed/public-dns/
اوپن ڈی این ایس۔
http://www.opendns.com