خاميوں سے پاک صرف اللہ کی ذات ہے ۔ اس کے بعد اللہ کے برگزيدہ بندے يعنی انبیاء عليہم السلام ہيں ۔ باقی ہر انسان ميں خامياں موجود ہوتی ہيں ۔ اگر غور کيا جائے تو اکثر انسانوں ميں خوبياں اُس کی خاميوں سے زيادہ بلکہ بہت زيادہ ہوتی ہيں
نجانے کيوں انسان کی عادت ہے کہ دوسرے انسانوں کی خاميوں پر نظر رکھتا ہے اور اس کے نتيجہ ميں پریشان ہوتا ہے ۔ فرض کريں کہ انسان کی کُل خواص 100 ہيں ۔ اب اگر ایک آدمی ميں 15 خامياں ہيں تو ان 15 کی وجہ سے پريشان ہونے کی بجائے اُس آدمی کی 85 خُوبيوں پر توجہ مرکوز کی جائے تو اس کا نتيجہ ايک خوشگوار احساس ہو گا جس کا صحت پر اچھا اثر پڑے گا اور ساتھ ہی اچھے تعلقات بھی استوار ہوں گے
خوشی اور صحت دوسروں کی خاميوں کی بجائے اُن کی خوبيوں پر نظر رکھنے سے حاصل ہوتی ہے
میرا دوسرا بلاگ ” حقیقت اکثر تلخ ہوتی ہے ۔ Reality is often Bitter
” پچھلے ساڑھے پانچ سال سے معاشرے کے کچھ بھیانک پہلوؤں پر تحاریر سے بھر پور چلا آ رہا ہے ۔ اور قاری سے صرف ایک کلِک کے فاصلہ پر ہے
ميں اگلے کی ننانوے خوبيوں پر نظر رکھے رکھوں اور اگلا اپنی واحد خرابی خودکش استعمال کر کے مجھے مار دے تو ايسی صورت ميں اس آرٹيکل کا کيا ہو گا
پھپھے کُٹنی صاحب
مجھے معلوم نہيں تھا کہ پھپھے کُٹنی کسۓ کہتے ہيں ۔ آپ کے دو تبصروں سے تھوڑا سا اندازہ ہونے لگا ہے :smile:
پھپھے کُٹنی صاحب
یہ صاحب ہیں ؟؟
انکل بيٹوں اور بيٹيوں ميں کوئی فرق نہيں رکھتے اس ليے
فارغ صاحب
پھپھے کُٹنی کی تذکير و تانيث نہيں ہوتی
پھپھے کُٹنی صاحب
ميری بيٹی يا ميرا بيٹا پھپھے کُٹنی نہيں ہو سکتا ۔ اور ہاں مجھے اطلاع ملی ہے کہ تم نے ميری ايک بيٹی کو حبسِ بے جا ميں رکھا ہوا ہے ۔ اُس کا نام ہے اسماء فرانس والی ۔ اُسے فوراً رہا کر دو ورنہ تم جانتے ہو کہ پاکستان کا چيف جسٹس کون ہے
چيف جسٹس کيا کرے گا جب سوئس والوں نے ہی انکار کر ديا ہے لسٹيں دينے سے ، يہ خزانے مجھے لگتا ہے سوئس والے ہی کھائيں گےآخر
پھپھے کُٹنی صاحبہ
آئندہ ميرے مُلک کے نقصان کی بات کی تو اچھا نہيں ہو گا ہاں