لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے123سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی اہلیت کے خلاف شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے ۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نادہندہ ہیں اور ان پر سپریم کورٹ پر حملے کا بھی الزام ہے ۔ نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف سپریم کورٹ حملے پرملوث نہیں تھے اور مدعی کی درخواست مفروضوں اور بدنیتی پر مبنی ہے
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے این اے 123 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پرویز ملک ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے ،نوازشریف کے دستبردار ہونے کے بعد اب اس حلقے سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے
نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کسی بھی درخواست میں ان کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔ بلکہ ہائی کورٹ میں بھی نہیں آئے گا۔ وجہ سب کو معلوم ہے
خرم صاحب
وجہ بتا ديجئے تاکہ ميرے جيسے متجسس نہ رہيں
خرم بھائی وجہ بتا ہی دیں تاکہ پتہ چل سکے