عصرِ حاضر میں جدید تعلیم کا بہت غُوغا ہے لیکن جدیدیت کے نام پر نظامِ تعلیم کا اُس سے بھی بُرا حال کر دیا گیا ہے جو انگریز حُکمرانوں نے اُنیسویں صدی میں ہندوستان کو مکمل قابو میں کرنے کیلئے بنایا تھا ۔ ذیل میں اس سلسلہ میں پاکستان بننے سے بہت پہلے لکھی گئی ایک کتاب کے دو اوراق ملاحظہ کیجئے ۔ یہاں میں واضح کر دوں کہ اکبر الٰہ آبادی 16 نومبر 1846ء کو پیدا ہوئے اور 1921ء میں وفات پائی
بشکریہ ۔ باذوق صاحب
مجھے حیرت ہے کہ جیسے تہذیبی، اخلاقی، اور سماجی مسائل ہمیں مغرب کی طرف سے ہیں، ویسے ہی باقی ایشیائی قوموں چین، جاپان وغیرہ کو کیوں نہیں ہیں!
عارف کريم صاحب
واضح فرق ہے کہ ايک تو اُن پر غيروں کی حکومت لمبے عرصہ تک نہيں رہی ۔ دوسرے اُنہيں بدلنے کی زيادہ کوشش نہيں کی گئی کہ وہ پہلے سے ہی اللہ کے تابع فرمان نہ تھے ۔ جبکہ مسلمان اور غيرمُسلم ايک دوسرے کی ضد ہيں