بنک آف پنجاب کے قرض اسکینڈل کیس میں بڑے ملزم ، حارث اسٹیل ملز کے مالک شیخ افضل اور اس کے بیٹے حارث افضل کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ، شیخ افضل نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں ۔ ملزم شیخ افضل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر بابراعوان نے مقدمہ کی پیروی کے لئے پچاس لاکھ روپے اور مقدمہ ختم کرانے کے لئے ساڑھے تین کروڑ مانگے تھے
کروڑوں کے قرض غبن کرکے فرار ہونے والے کا الزام یقینا مستند ہوگا۔
کھوسہ مینٹل قسم کا بندہ تھا آسانی سے چلا گیا
بابر اعوان درانی کی طرح پاگل ، وصی ظفر کی طرح اڑیل اور شیر افگن کی طرح بے شرم ہے
اس کوہٹانا آسان نہیں ہو گا
نعمان صاحب
چور کے بیان کو یورپ اور امریکہ میں بھی توجہ دی جاتی ہے ۔ دیگر دنیاوی قانون کے مطابق جو ہمارے ہاں بھی رائج ہے اگر بیان حلفی چور بھی داخل کرائے تو اسے درست مانا جاتا ہے جب تک عدالت غلط ثابت نہ کر دے ۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو آپ جیسے جہاندیدہ شخص کے علم میں ہونا چاہئیں ۔ مستند وہ ہوتا ہے جس کا فیصلہ عدالت کر دے خواہ جج ہی نے مال کھایا ہو