میں ہوں اِک اجنبی اپنے ہی اس شہر میں
ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تُجھے مجھ کو آواز دے
اے دیانت ۔ اے امانت تو کہاں ہے کہاں ہے ؟
اثرو رسوخ سے کینیڈا میں کمرشل قونصلر کا عہدہ حاصل کرنے والی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خاتون کلکٹر رفعت عابدی نے محکمہ کسٹم کے برطرف شدہ انسپکٹر کی بنائی گئی کاغذی فرموں کو 28کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا ۔ ریفنڈ کیس قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہونے کی بناء پر ایف بی آر نے مذکورہ کمرشل قونصلر کو سزا کے طور پر وطن بلانے کی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ بھجوا دی
خاتون کلکٹر رفعت عابدی نے اِس سمری کو وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سرد خانے میں ڈلوا دیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سفارشات پیش کرکے آرڈرز حاصل نہیں کئے گئے ۔اس واقعہ کی باضابطہ انکوائری مکمل کرا لی گئی ہے ۔ وطن واپسی کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو رفعت عابدی کو چارج شیٹ دیگا۔ یہ چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔
رفعت عابدی کی وطن واپسی کی راہ میں کراچی کی ایک سیاسی جماعت کا دباؤ حائل ہے۔ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی غیرملکی دورے سے واپسی پر اِس اسکینڈل کی بنیادی کردار رفعت عابدی کمرشل قونصلر کی کینیڈا میں تعیناتی کے احکامات واپس لینے کا جائزہ لیں گے
ہی ہی ہی
جہاں اتنے وہاں ایک اور صحیح
اور آپ حکومت کے خلاف لکھن ے سے باز نہیں آئیں گے؟
آپ نے کیا ابھی تک وہ آرڈینینس نما کالا قانون نہیں پڑھا؟
افتخار صا حب کچھ ایسا ٹھنڈا ٹھنڈا لکھیں کہ سکون آ جائے لعنت پاو اناں تے
ڈ ِ ف ر صاحب
گرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حُکمِ اذاں ۔ لا الہ الاللہ
کامران صاحب
گرم موسم ۔ گرم گرم خبریں ۔ بازار کا بھاؤ بھی گرم ۔ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی ۔ برف جمتی نہیں اور ملائی کی برف پگھل جاتی ہے ۔ پھر ٹھنڈا کہاں سے لاؤں