تلخ حقیقت یہ ہے کہ خودمُختار ہونا تو دُور کی بات ہے پاکستان کو ایک ھرکارے کی صورت میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان خودمُختار ریاست نہیں رہ گیا بلکہ یہ ایک غلام مُلک ہے جس کی کٹھ پتلی حکومت امریکا کی بنائی ہوئی ہے ۔ ہماری افواج کے سربراہان کیوں ماضی سے سبق حاصل نہیں کرتے ؟ وہ مُلک کی مغربی سرحدوں پر اپنے ہی ہموطنوں کے خلاف جنگ کر کے یقینی طور پر نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں لیکن ۔ ۔ ۔
یہ ہے ایک چھوٹا سا اقتباس ایک ہوشرُبا مضمون سے جو يہاں کلِک کر کے پڑھا جا سکتا ہے
کیا یہ سب امریکن تماشا کبھی ختم نہیں ہو سکتا ۔۔ ؟ کیا ہمارے ملک کے نصیب میں خود مختاری نہیں ۔۔ ؟ کوئی تو حل ہوگا اللہ کی اس زمین پر سچے ایماں والے لوگ بھی تو بستے ہیں ۔۔ کیا امید چھوڑ دینی چاہیے !
ریحان صاحب
میرے اس بلاگ کے بائیں جانب حاشیہ میں سب سے اوپر اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے دو چھوٹے چھوٹے فرمان لکھے ہیں ۔ ان پر غور کیجئے
سر غور و فکر ہے کہ میری امید زندہ ہے ۔۔ انشا اللہ اپنے ملک عذیز کو کرپٹ سیاسی بھور سے نکلتا ضرور دیکھو گا