چھوٹی سی معذرت

بلاگرز و قارئین ۔ السلام علیکم
بروز ہفتہ 30 مئی 2009ٗء کو میں نے اپنے بااعتماد ساتھی 133 میگا ہرٹز رفتار کی ٹرانسفر بس ۔ 533 میگا ہرٹز رفتار اور 512 میگا بائیٹ رَیم والے پینٹیم تھری کو رُخصت دے دی ۔ اب اس کی جگہ 200 گیگا ہرٹز رفتار اور 2 گیگا ہرٹز رفتار کی 2 گیگا بائیٹ رَیم والے پینٹیم فور نے لے لی ہے ۔ کل یعنی منگل 2 جون سے میری اس کے ساتھ جنگ جاری ہے ۔ میں اُسے اپنی پسند پر ڈھالنا چاہ رہا ہوں اور وہ اپنی مرضی سے چلنا چاہ رہا ہے

میں 30 مئی سے 2 جون تک 4 دن بے کمپیوٹرا تھا ۔ اس دوران میں نے جو تبصرہ کسی کے بلاگ پر کیا یا اپنے بلاگ پر کسی قاری کے تبصرے کا جواب لکھا ان میں غلطیوں کا پایا جانا بہت حد تک ممکن ہے اور ابھی غلطیوں کا سلسلہ چلے گا کیونکہ سب سے اچھا اور برینڈڈ کومپیک کا کلیدی تختہ لایا ہوں جس کی سات چابیوں پر لکھا کچھ ہے اور لکھتی کچھ اور ہیں ۔ اسے آج تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا
ان سب خامیوں کیلئے میں معذرت خواہ ہوں

Click on “Reality is Often Bitter” or write the following URL in browser and open http://iabhopal.wordpress.com

to see that worship is only for one God as written in the Qur’aan and in the Bible

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

22 thoughts on “چھوٹی سی معذرت

  1. نعمان

    نئے کمپیوٹر پر اپنے پروگرام انسٹال کرنے اور اس کا عادی ہونے میں‌ ٹائم لگتا ہے۔ امید ہے اس دوران آپ ابنٹو لنکس کو بھی آزما کر دیکھیں‌ گے۔ میرا خیال ہے آپ اس ابنٹو لینکس کو ونڈوز کے مقابلے میں‌ زیادہ سہل پائیں‌ گے۔ رہ گئے آپ کے وہ پروگرام جو صرف ونڈؤز پر ہی چلتے ہیں‌ تو ان کے لئے ایک کونے میں‌ ونڈوز کو بھی پڑا رہنے دیجئے گا۔

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نعمان صاحب
    اچھے مشورہ کا شکریہ ۔ میں لینکس کو دوسال قبل نصب کر کے استعمال کر چکا ہوں ۔ اس پر میرے اپنے تیار کردہ دو پرو گراموں کے علاوہ لاٹسُوٹ 3 بھی نہیں چلتا ۔نئے کمپوٹر پر میں نے اردو فونٹ کا چابی تختہ بھی بدل دیا ہے جس کی وجہ سے مجھے زیادہ دقت ہو رہی ہے

  3. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    مبارکاں ، مبارکاں

    ہمارے ایک جاننے والے کمپیوٹر ٹکنالوجی کو عشوہ طراز محبوب سے تشبہیہ دیتے ہیں۔ مانے رہے تو ہر طرف بہار کا سا سماں نظر آتا ہے۔ (یا اس عارضے میں مبتلا ہونے والوں کو کم از کم یوں لگتا ہے) اور اگر یہ عشوہ طرازی اور دلنوازی ضد میں بدل جائے تو بہت مسئلہ ہوتا ہے۔

    بہر حال آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

  4. میرا پاکستان

    آجکل ونڈوز ایزی ٹرانسفر ‌ایک سہولت ہے جو آپ کے سسٹم کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں‌ منتقل کر دیتا ہے اس طرح‌آپ کو ہر چیز دوبارہ سے انسٹال نہیں‌کرنی ‌پڑتی۔ آپ یہ کر کے دیکھیے۔

  5. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    جس پروگرام کا ذکر افضل صاحب نے بھی کیا ہے۔ اس کا لنک مائیکروسافٹ کی سائٹ پہ یہاں ہے۔ آپ دیکھ لیں آپ کے کام آسکتا ہے یا نہیں۔ ویسے اس سے سہولت بہت رہتی ہے۔ بہت سارت تردر ساے جان بچ جاتی ہے۔
    اللہ آپ کا مسئلہ حال کرے۔ آمین

    http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=2B6F1631-973A-45C7-A4EC-4928FA173266&displaylang=en

  6. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    مندرجہ بالا پروگرام کچھ اسطرح سے ہے۔
    System Requirements
    Supported Operating Systems: Windows XP; Windows XP 64-bit
    Windows Easy Transfer supports the following operating systems:
    1) Windows XP SP2 to Windows Vista
    2) Windows Vista to Windows Vista

    Windows Easy Transfer supports transfers via any one of the following methods:
    1) USB Easy Transfer Cable
    2) Network connection
    3) Removable media (such as a USB flash drive or external hard disk)
    4) CD or DVD

  7. ریحان مرزا

    آپ اپنی پی تھری والی مکمل سیتنگز تو اپنے نوے کمپیوٹر پر نا کر سکیں پر نئے والے کو پرانے سےبہتر کر سکتے ہیں ۔۔ کلیدی تختہ تبدیل کر لیں وہ تو ضروری ہے۔

    ونڈوز ایکس پی ہی رکھیں چاہیں ابنٹو آپ اردو کے لیے سافٹ ویرز تو یہاں اردو ویب سے لے سکتے ہیں ۔

    آپ کو سافٹ ویرز میں مشکل کیو ہو رہی ہے پتا نہیں انکل انٹیرنیٹ پر سب پڑا ہوا ہے اتارنے کے لیے

  8. مسٹر کنفیوز

    گوندل صاحب اس لنک کا فائدہ اسی صورت میں ہو گا اگر افتخار صاحب کی ونڈوز ایکس پی کی کاپی اوریجنل ہے اگر نہیں تو اس لنک کو ہر گز استعمال نہ کریں فائدہ کی بجائے پریشانی بڑھ جائے گی بلکہ کسی فری ڈاون لوڈ سنٹر سے فری وئیر زپ فائل ڈاون کر لیں۔ پریشانی لکھیں ضرور کوئی بھائی اچھا مشورہ ہی دے گا ۔

  9. افتخار اجمل بھوپال Post author

    ریحان مرزا صاحب
    مجھے سافٹ ویئر میں کوئی مشکل نہیں ہو رہی ۔ کمپیوٹر کی دکان والے مرضی کے مالک ہیں اسلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں

  10. افتخار اجمل بھوپال Post author

    جاوید گوندل صاحب
    مسٹر کنفیوز اُسے کہتے ہیں جو سب کو کنفیوز کرے ۔ بات سمجھ میں آ گئی ہے نا ؟ سیدھی سی بات تھی کہ آپ کے نام پر کلک کرنے سے ٓپ کی وہ ویب سائیٹ کہلتی ہے جس کا مسٹر کنفیوز نے پوچھا ہے ۔ اور اُس کے پہلے صفحہ پر نیچے داہنے کونے میں آپ کا برقی پتہ درج ہے

  11. جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین

    اجمل صاحب!
    غالباً اب انھیں پتہ چل گیا ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ گھومتے گھماتے اس سائیٹ پہ گئے ہونگے، پھر غالباں انھیں بے یقینی سی ہوگی ۔کہ اللہ جانے کس کی سائٹ ہے۔ اس سارے سلسلے میں خیر کچھ نہ کچھ روٹین سے ہٹ کر ضرور ہوا ہے۔

    اجمل صاحب آپ کو کچھ دن پہلے میل کی تھی پتہ نہیں آپ کی نظر سے گزری یا نہیں۔ اگر آپ دیکھ چکے ہیں تو بہتر ورنہ مجھے آگاہ کر دیجئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.