سورة 33 الاٴحزَاب آیۃ 40
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
(لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے
صلی اللہ علیہ وسلم
اس سورہ مبارکہ میں آںحضرت صلّ اللہ علیہ وسلم کی بڑی خصوصیات اور ان کی بڑائ کا ذکر ہے اور اسی میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطھرات کی حیثیت کا بھی ذکر تفصیل سے ہے یہ آیہ مبارکہ ان سب باتوں کا ایک ایسا بیان ہے جو سب کو چپ کرا دیتا ہے ساری سورت اسی تفصیل سے بھری ہوئ ہے اور میری بہت پسندیدہ سورتوں میں سے ہے پڑھتا ہوں اور قاریوں سے سنتا ہوں اللہ آپ کا بھلا کرے ایسی پاورفل ایت آپ نے لکھ دی