اِختلاف

سورة 10 یُونس آیۃ 19 ۔ بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
وَمَا كَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخۡتَلَفُوۡا‌ ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ فِيۡمَا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ

ابتداءً سارے انسان ایک ہی امّت تھے، بعد میں انہوں نے مُختلف عقِیدے اور مَسلک بنا لئے اور اگر تیرے رَب کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر لی گئی ہوتی تو جِس چِیز میں وہ باہم اِختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا جاتا

This entry was posted in دین, ذمہ دارياں, روز و شب, طور طريقہ, معاشرہ, معلومات on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “اِختلاف

  1. wahaj d ahmad

    جب اللہ تعالےا نے حضرت آدم کو پیدا کیا اور دوسری مخلوق سے “سوال سمجھنے اور جواب دینے- یعنی اپنی یادداشت سے- مقابلہ کرایا تو حضرت آدم جیتے یہ چیز ہے جو صرف انسان کو عطا کی گئ ہے یہی تمام ذہانت کی بنیاد ہے اور یہی ڈارون صاحب کی تھیوری میں اب تک جوابطلب ہے حال ہی میں میں نے دماغ کی ایوولوشن کا بغور مطالعہ کیا ہے آخر میں نیورالوجسٹ جو ہوا تمام آدم سے نیچے والی مخلوق ایسی بات کرنے سے معذور ہیں تمام ایکسپیریمنٹ اور قوت گویائ کے متعلق یہی بتاتے ہیں کہ یہ “یکدم’ اس مخلوق -یعنی آدم میں پیدا ہو گئ یقین جانئے اس سائنس نے اس تھیوری کو صحیح اور مکمل ثابت کرنے میں ایڑی چوتی کا زور لگایا ہے مگر یہ مندرجہ بالا اور چند دوسری باتیں اس خلاء کو پر نہیں کر سکیں
    یہی قوت گویائ ہماری افضل المخلوقات ہونے کی وجہ ہے اور یہی وجہ ہماری اللہ تعالےا کے سامنے جوابدہی کا ذمہ دار ٹھیراتی ہے

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بھائی وھاج الدین احمد صاحب ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ
    آپ نے بہت اچھی معلومات مہیاء کی ہیں ۔ میں اِن شاء اللہ اِسے عیدالفطر کے بعد بلاگ پر نقل کرون گا

  3. wahaj d ahmad

    Please look at my blog on Brain evolution and let me know if it is enough for eveybody to understand or I need to explain some aspects more

  4. Pingback: باہمی اختلاف ۔ میڈیکل سائنس کی نظر میں | میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ What Am I

  5. Pingback: » » باہمی اختلاف ۔ میڈیکل سائنس کی نظر میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.