اللہ سبحانُہُ و تعالٰی سب کے روزے اور عبادتيں قبول فرمائے ۔ عیدالفطر کی نماز سے قبل اور بہتر ہے کے رمضان المبارک کے اختتام سے پہلے فطرانہ ادا کر دیا جائے ۔ کمانے والے کو اپنا اور اپنے زیرِ کفالت جتنے افراد ہیں مع گھریلو ملازمین کے سب کا فطرانہ دینا چاہیئے
عید کے دن فجر کی نماز سے مغرب کی نماز تک یہ ورد جاری رکھیئے ۔ نماز کیلئے جاتے ہوئے اور واپسی پر بلند آواز میں پڑھنا بہتر ہے
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لَا اِلَہَ اِلْاللہ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ
لَہُ الّمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیرہ والحمدُللہِ کثیِرہ و سُبحَان اللہِ بکرۃً و أصِیلا
میں اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے سب کی خدمت ميں عيد مباک
اللہ کریم سب کو دائمی عمدہ صحت ۔ مُسرتوں اور خوشحالی سے نوازے ۔ آمين ثم آمين ۔
جمعہ الوداع پر مسجد الحرام کی ایک جھلک دیکھیئے. ماشاء اللہ 30 لاکھ اہل ایمان نے یہ سعادت حاصل کی
آیئے سب انکساری ۔ رغبت اور سچے دِل سے دعا کریں
اے مالک و خالق و قادر و کریم و رحمٰن و رحیم و سمیع الدعا
رمضان المبارک میں ہوئی ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگذر فرما اور ہمارے روزے اور دیگر عبادتیں قبول فرما
اپنا خاص کرم فرماتے ہوئے ہمارے ہموطنوں کو آپس کا نفاق ختم کر کے ایک قوم بننے کی توفیق عطا فرما
ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھ
ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے
ہمیں ۔ ہمارے حکمرانوں اور دوسرے رہنماؤں کو سیدھی راہ پر چلا
ہمارے ملک کو صحیح طور مُسلم ریاست بنا دے
آمین ثم آمین
حرم کے پر رونق مطاف سے خیر مبارک قبول ہو.
تمام مسلماناں عالم کو فطر عید کی خوشیاں اللہ دوبالا کرے. آمین.
اسلام علیکم
آپ کو عید مبارک قبول ہو. ہمارے ہاں سبھی جگہ کل سحری کھائ جائے گی.
آپ کے اہل خانہ کو بھی عید کی خوشیاں مبارک ہوں.
آپ نے اپنے مضمون میں جو اجتمائ دعا فرمائی ہے میری طرف سے بھی آمین آمین ثم آمین.
آپ کے دو replies میل میں دیکھی ہوں پر کھولا نہیں اسے ڈرکے مارے کہ پتہ نہیں کس موڈ میں آپ نے لکھا ہو.
اردو فیڈز کے سرپرست اور ان سے وابستہ تمام بلاگران کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں.
دعا گو
ذکری’ خان
ذکری خان صاحبہ. السلام علیکم
ارے آپ کس شہر میں رہائش رکھتی ہیں؟ جہاں کل سحری کھائی جائے گی؟
میری سب سے بری عادت یہی ہے کہ میں نہ کسی کی بات کا برا مناتا ہوں اور نہ کسی سے ناراض ہوتا ہوں. ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا اختیار ہے چنانچہ پریشانی کیسی؟ آپ میری چٹھیاں(ای میلز) بلا خطر کھولئے. باقی ای میل ہی میں لکھوں گا.
محب پاکستان صاحب
آپ کو زیارت مسجدالحرام مبارک ہو. اللہ آپ کی عبادات قبول فرمائے
Eid ki Mubarak baad Qobol kijye
bht din baad aaj ana hoa he
waqt hi nai milta ab
bachy bary ho gay hen
duaon me yaad rakhiye ga
آمین ثم آمین