بلاگران و بلاگرات (Ladies and gentlemen bloggers) متوجہ ہوں

السلام علیکم

کہاں یہ مرتبہ میرا کہ دعوتِ شراکت دوں
مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر

میں عرصہ ایک سال سے یہ خواہش دل میں لئے بیٹھا تھا کہ بلاگرات و بلاگران کی ایک مجلس کے انعقاد کا اعزاز حاصل کروں مگر مختلف وجوہات کے باعث ناکام رہا ۔ بفضلِ تعالٰی اب اِسے پورا کرنے کا سوچا ہے

اُمید ہے کہ جو محترمات و محترمان اسلام آباد یا راولپنڈی یا اِن شہروں کے قُرب و جوار میں رہتے ہیں یا اُس دن اسلام آباد یا راولپنڈی میں موجود ہوں یا دوسرے شہروں سے آنا چاہیں میری رہائش گاہ پر رونق افروز ہو کر میری حوصلہ افزائی فرمائیں گے

اِن شاء اللہ
بروز اتوار بتاریخ 19 اپریل 2015ء
بوقت 5 بجے سہ پہر
مکان نمبر 14 بی ۔ سٹریٹ نمبر 31 ۔ ایف 1/8 ۔ اسلام آباد

از راہ کرم آمد کی اطلاع جمعرات 16 اپریل تک بذریعہ تبصرہ یا ای میل یا ٹیلیفون دینے کی کوشش کیجئے گا
iftikharajmal@gmail.com
0321-5102236
رہنما
ہمارا گھر سٹریٹ نمبر 31 کے آخر میں بائیں جانب ہے ۔ آخری سے پہلے والے گیٹ کے بائیں ستون پر لگی قندیل پر B۔14 لکھا ہے اور ستون پر میرا اور میرے دونوں بیٹوں کے نام لکھے ہوئے ہیں ۔ اس کے نیچے گھنٹی کا بٹن ہے
سٹریٹ نمبر 31 اسلام آباد سروس روڈ ویسٹ ایف 8 پر واقع ٹریفک پولیس کے دفتر کے سامنے ہے ۔ ایف 8 کے ساتھ نائنتھ اوینیو (9th Avenue) کے ایک طرف فاطمہ جناح پارک (ایف 9 پارک) ہے اور دوسری طرف سروس روڈ ویسٹ ایف 8 متوازی چلتی ہے
نائنتھ اوینیو (9th Avenue) پر آتے ہوئے جناح اوینیو عبور کرتے ہی داہنی طرف ناظم الدین روڈ پر مُڑ کر فوراً بائیں جانب سروس روڈ ویسٹ ایف 8 پر مُڑ جایئے
اسلام آباد کے باسیوں کیلئے مندرجہ بالا اشارے کافی ہیں
موٹر وے سے اسلام آباد آتے ہوئے آپ سیدھے شاہراہ کشمیر (Kashmir Highway) پر پہنچیں گے
راولپنڈی صدر یا ٹیکسلا کی جانب سے آنے کیلئے جی ٹی روڈ سے شاہراہ کشمیر (Kashmir Highway) پر مُڑ جایئے پھرجی 4/9 اور جی 1/8 کے درمیان شاہراہ کشمیر سے بائیں جانب نائنتھ اوینو (9th Avenue) پر مُڑ جایئے
راولپنڈی شہر سے آنے کیلئے مری روڈ سے بائیں جانب سٹیڈیم روڈ پر مُڑ کر سیدھے نائنتھ اوینیو (9th Avenue) پر چلے جایئے
جہلم کی طرف سے آنے کیلئے اسلام آباد ایکسپریس وے پر چڑھ جایئے ۔ زیرو پوائنٹ انٹر سیکشن سے بائیں جانب شاہراہ کشمیر (Kashmir Highway) پر چلے جایئے پھر جی 1/8 اور جی 4/9 کے درمیان داہنی طرف نائنتھ اوینیو پر مُڑ جایئے
کوہ مری کی طرف سے آنے کیلئے شاہراہ کشمیر (Kashmir Highway) پر چلتے ہوئے جی 1/8 اور جی 4/9 کے درمیان داہنی طرف نائنتھ اوینیو (9th Avenue) پر مُڑ جایئے

This entry was posted in گذارش on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

6 thoughts on “بلاگران و بلاگرات (Ladies and gentlemen bloggers) متوجہ ہوں

  1. نورمحمد

    ہائے – – ایسی کہاں تھی ہمارے قسمت ۔ ۔ کہ دیدارِ یار ہوتا ۔ ۔ ۔ ۔

    جناب ۔ ۔ ۔ ہند سے آنے کی راہ بھی بتائے دیتے ۔ ۔ ۔ :wink: :wink: :wink:

    آپ نے بلایا ۔ ۔ ۔ ۔ بڑی خوشی ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کی اس کاوش کو کامیاب کرے ۔ آمین

  2. افتخار اجمل بھوپال Post author

    نور محمد صاحب
    آپ تشریف لائیں تو ہمیں گاتے پائیں گے
    وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
    کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
    راستہ تو مشکل نہیں بشرطیکہ آپ کی حکومت اجازت دے

  3. محمد حامد

    مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر

    میں خود مالدار فقیر ہوں،۔۔۔مگر میرے پاس اسلام آباد تک پہنچنے کے وساءل میسر نہیں۔۔۔۔اگر ہمت ہو تو منی آرڈر ارسال فرما دیں۔۔۔۔۔

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    محمد حامد صاحب
    حضور مجھے حیرانی اس بات پر ہے کہ جس کے پاس لاہور سے اسلام آباد تک بس کا کرایہ نہ ہو وہ اُردو پوائنٹ چلاتا ہے یعنی کم از کم ایک کمپیوٹر مع انٹرنیٹ چلاتا ہے ۔ رہا میرا معاملہ تو میں فقیر نیہیں اور نہ میرے پاس سونا ۔ چاندی یا فالتو نقدی ہے البتہ اللہ نے مطلوبہ ٖضروریات سے نوازہ ہوا ہے ۔ آپ کو اگر کرایہ دوں گا تو باقی مہربانوں کا کیا کروں گا ۔ مساوات قائم رکھنا لازم ہے

  5. محب پاکستان

    تمام امیدیں کسی کسی کی بھر آتی ہیں۔ ۲۰۰۵ سے لیکر ۲۰۰۹ تک کتنی ہی دفعہ یہ تمنا تھی کے آپ سے ملاقات کر پاتا۔ لیکن آپ کے علاقہ کے نزدیک رہنے کے باوجود وہ امید پوری نہیں ہوئی۔ اور اب ۲۰۱۵ میں آپ سب احباب کو دعوت دے رہے ہیں۔
    زہے مقدر۔۔۔۔۔
    نور محمد صاحب ویزا کی بندوبست کرلو۔ اسلام آباد تک پہنچنے کے لئے چاہے کنیاکماری سے بھی سفر شروع کروتو آنے جانے کےلئے ۳۰۰ ڈالر سے زیادہ خرچ نہیں کرنی پڑیں گی۔ آسان زمینی راستہ ہم آپکو سمجھا دینگے۔ان شاء اللہ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ یہ اجتماع کامیاب کرے۔ آمین۔
    والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.