محترمات و محترمان جو بھی کمپیوٹر پر کام کرنے کی دسترس رکھتے ہیں سے التماس ہے کہ فوری طور پر میری رہنمائی فرمائیں ۔ یہ مسئلہ میرے اعصاب (nerves) پر سوار ہونے کی کوشش میں ہے چنانچہ استداء ہے کہ مدد میں تساہل سے کام نہ لیجئے اور جلد میری نیک دعاؤں اور شکریئے کے حقدار بنیئے
کسی طرح میرے کمپیوٹر میں علی بابا (http://offer.alibaba.com) کہیں چھپ کر بیٹھ گیا ہے
میں جب کوئی ویب سائٹ یا بلاگ کھولنے کیلئے کلِک کرتا ہوں ۔ یا پہلے علی بابا کھُلنا شروع ہو جاتا ہے یا ویب سائٹ کھُلنے کے دوران رَخنہ ڈالتا ہے یا جب انگریزی سے اُردو میں جانے کیلئے En پر کلِک کرتا ہوں تو رَخنہ ڈال دیتا ہے
جب علی بابا کھُل جائے تو کام چل پڑتا ہے گو رفتار کچھ کم ہو جاتی ہے ۔ نہ کھُلے یعنی رخنہ ڈال دے تو کمپیوٹر بیچ میں پھنس کے رہ جاتا ہے اور کبھی کبھی لکھا آتا ہے کہ یہ وِڈیو نہیں کھُل سکتی ۔ اَپ گریڈ کریں ۔ حالانکہ وہ وڈیو نہیں ہوتی
ٹاسک منیجر کھول کر دیکھتا ہوں تو لکھا ملتا ہے پھر سوائے سب کچھ بند کرنے کے اور کوئی چارہءِ کار نہیں رہ جاتا ۔ لیکن ویب سائٹ کھولنے پر دوبارہ وہی چکر چل سکتا ہے
دوسرا مسئلہ جو اسی کے ساتھ پیدا ہوا ہے وہ یہ ہے کہ ویب سائٹ کی تحریر میں 2 یا 3 جگہ نیلی ہو جاتی ہیں یعنی لِنک بن جاتی ہیں ۔ ان پر کرسر (cursor) لے جاؤں تو ایک پوپ اَپ (pop up) کھُلتا ہے جس پر عام طور پر اَپ گریڈ (upgrade) جاوا فری لکھا ہوتا ہے اور کبھی کبھی کوئی شاپِنگ کا اشتہار لکھا ہوتا ہے
میں نے اوِیرا اَینٹی وائرس (Avira Antivirus) سے سکین (scan) کیا پھر اے وی جی 2015 (AVG 2015)اَینٹی وائرس (antivirus) سے سکین کیا ۔ بہت کچھ صاف ہو گیا مگر علی بابا سے جان نہیں چھوٹی
انکل جی آپ ایک سافٹویر ڈاؤنلوڈ کریں۔ Adwcleaner
http://www.bleepingcomputer.com/download/adwcleaner/dl/125/
یا
http://download.bleepingcomputer.com/dl/9a18ed1566078668f614c590916851e9/54772149/windows/security/security-utilities/a/adwcleaner/AdwCleaner.exe
ان میں سے کسی ایک لنک سے مل جائے گا آپ کو۔
اس کو انسٹال کریں۔
سکین کریں
اُس کے بعد کلیں کریں۔
اُمید ہے کہ یہ آپ کے کمپیوٹر سے علی بابا اور اس کے چالیس چورں کا صفایا کر دے گا۔
میرے خیال سے آپ کا کمپیوٹر ایڈویئر کا شکار ہوچکا ہے۔ میں تو اس سے جان چھڑانے کے لیے نئی انسٹالیشن کا سہارا لیتا ہوں کیوں کہ اب تک اسے ہٹانے کے لیے کوئی کارگر سافٹویئر نہیں ملا۔ ممکن ہے کسی اور دوست کا تجربہ ہوا ہو تو وہ رہنمائی فرمادے۔
اگر آپ malwarebytes نامی سافٹ وئیر انسٹال کرکے سکین کریں تو امید ہے وائرس سے چھٹکارا مل جائے گا
فیاض ملک ۔ محمد اسد اور عمیر محمود صاحبان
میں رہنمائی کیلئے آپ کا مشکور ہوں
اللہ آپ کو خوش رکھے
میں نے تجویز کردہ اینٹی مال ویئر انسٹال کر کے چلائی ہے لیکن کوئی مال ویئر نہیں ملی
اے وی جی بہت کچھ پکڑ رہی ہے
مسئلہ اب پہلے کی نسبت کافی کم ہو گیا ہے لیکین علی بابا جان نہیں چھوڑ رہا
Sir aap apnay browser ki setting main jaa k WO extensions delete kr dain Jo aap ki kaam ki nahi hain or WO extensions delete krain Jo unknown hain
میں جب ونڈوز استعمال کرتا ہوتا تھا تو سپائی وئیر اور ایڈ وئیر کے خاتمے کے لیے اس اوزار کو بہت مفید پایا تھا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ ہر پکڑے جانے والے پروگرام کا مکمل پس منظر بتاتا تھا۔
Spybot Search and Destroy
http://www.safer-networking.org
شاید آپ کے معاملے میں بھی مفید ہو۔
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
سرجی، ناچیز کسی بھی اینٹی وائرس پرتکیہ کرنے سے بہتر اس چھوٹے سے ٹول”should I remove it” پر بھروسا کیا کرتا ہے۔
اسکے کُل ملا کر صرف 3 فوائد ہیں:
01. کسی بھی سافٹ وئیر کی پسندیدگی/ ناپسندیدگی کی شرح اوراُس سافٹ وئیر کی تفاصیل بتاتا ہے۔
02.لیکن اینٹی وائرس کی طرح ہر وقت میموری میں نہیں بیٹھا رہتا ہے، بلکہ صرف بُلائے جانے پر ہی حاضر ہوتا ہے۔
03. غیر ضروری سافٹوئیرز کا ہمارے حُکم پر مکمل صفایا کردیا کرتا ہے۔ (آپکے کمپیوٹر میں شائد “” نامی بیماری نے جگہ بنا لی ہے، جوکہ بہت ڈھیٹ ثابت ہوا ہے، لیکن یہ اسکا بھی صفایا کردیا کرتا ہے۔)
اسے یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے: http://www.shouldiremoveit.com/
اسکے علاوہ اپنے براؤزر کی سیٹنگ میں جاکر غیرضروری ایکسٹینشس کا صفایا کریئے۔
اور اگر مسئلہ پھر بھی موجود ہو تو پھر پروگرام فائلز میں عجیب و غریب نمبروں پر مشتمل فولڈر کو تلاش کرکے اُسکا نام تبدیل کردیں، (براؤزر بند ہونا چاہیئے، نہیں تو آپ کے حُکم کی تکمیل نہیں ہوسکے گی۔)
انشاء اللہ مندرجہ بالاتیر بہدف ٹوٹکوں سے مریض کو جلد از جلد شفاء نصیب ہوگی۔
وسلام، عبدالرؤف
اسکے علاوہ اپنے براؤزر کی سیٹنگز میں مندرجہ ذیل نکات کو بھی دیکھ لیں : (یہ وہ چیزیں ہیں جوکہ ہماری سہولت کے لیئے ہوتی ہیں، لیکن اشتہاری کمپنیاں انکو ذبردستی اپنے حق میں استعمال کرتی ہیں، اور چونکہ یہ وائرس نہیں ہیں اس لیئے کسی بھی اینٹی وائرس کی پکڑ میں بھی نہیں آتی ہیں ۔)
01. Set which search engine is used when searching from the omnibox.
02. On Startup
Open the New Tab page
Continue where you left off
Open a specific page or set of pages. Set pages
عبدالرؤف صاحب
آپ کے مشورے کیلئے شکریہ ۔
اتفاق سے آپ کے پہلے تبصرے سے کچھ قبل میں براؤزر کی سیٹینگ میں ایڑ آن کے تحت ایکسٹنشنز کو بلاک کر چکا تھا جو دسرت نُسخہ ثابت ہوا