تبدیلی کا کنٹینر

Flag-1جو لیڈر اپنے پیروکاروں کے ساتھ بیٹھنے یا چلنے کی سختی برداشت نہیں کر سکتے وہ مُلک میں کس قسم کی تبدیلی لائیں گے ؟

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر 2013ء میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران دیکھا تھا جس میں آرام دہ کرسی ۔ بستر اور رفع حاجت کا مکمل سامان موجود تھا اور کئی دن رات پر محیط دھرنے کے دوران علامہ صاحب اس سے باہر نہیں نکلے تھے جبکہ اُن کے مرید مرد و زن اور اُن کے ننھے بچے کھُلے آسمان کے نیچے سردی میں سُکڑتے رہے اور کئی بچے نمونیہ کا شکار ہوئے تھے

آج انٹر نیٹ پر کئی چینلز کی طرف سے ڈالی گئی عمران خان کے نام آزادی مارچ سفر کیلئے سوا کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے کنٹینر کی وِڈیوز دیکھی ہیں ۔ مندرجہ ذیل 2 روابط پر باری باری کلِک کر کے یا براؤزر میں لکھ کر آواز کے ساتھ دیکھنے سے صورتِ حال واضح ہو جاتی ہے
http://www.dailymotion.com/video/x23b0m9_special-package-on-imran-khan-s-container_news?start=65

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?278094-Exclusive-Footage-of-Imran-Khan-s-Air-Conditioned-and-Bullet-Proof-Container-for-PTI-Azadi-March

قومی نغمے کے شاعر اور ہموطنوں سے معذرت کے ساتھ

اے وطن کے پڑھے لکھے جوانوں
میری عرض یہ تمہارے لئے ہے
جوش و خروش ہے وطیرہ تمہارا
عمران و قادری کے پرستار ہو تم
جو حفاظت کرے اُنکی وہ انسانی دیوار ہو تم
اے عقل کے دھنی پردانوں
اپنے مُرشدوں کی ذہنیت پہچانو
میری عرض یہ تمہارے لئے ہے

This entry was posted in روز و شب, سیاست, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

4 thoughts on “تبدیلی کا کنٹینر

  1. بلال بارش

    انتہائی معذرت کے ساتھ آپ کی بات کی مخالفت کی جسارت کر رہا ہوں .ہماری قوم اصل میں علامتی شعبدہ بازیوں کی طرف جلد متوجہ ہوتی ہے .ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کوئی بات کیا کہہ رہا ہے بلکہ اس بات پہ متوجہ ہوتے ہیں کہ اس کا رہن سہن کیسا ہے .جیسے برصغیر کے مسلمان اور علما ایک عرصے تک قائد اعظم سے صرف اس لئے متنفر رہے کہ وہ پینٹ کوٹ پہنتے تھے اور سگار پیتے ہیں جب کہ گاندھی صاحب دھوتی پہنتے تھے .
    ایک کہاوت ہے کہ یہ نہ دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے . امید ہے اپنی بات آپ تک پہنچانے میں کامیاب ہو گیا ہوں گا

  2. الف نظامی

    نواز شریف” کنٹینر شریف “جو چارٹر طیارہ لے کر بمعہ آم دیاں پیٹیاں جدہ چلا جاتا ہے اس نے کیا دودھ کی نہریں بہا دی ہیں؟
    آئین کے پہلے 40 آرٹیکلز جو عوام کے حقوق سے متعلق ہیں ان کو کس خوشی میں معطل کیا ہوا ہے؟ پوچھیں اس گنجے سے!!!
    یعنی آپ بھی گلوکریسی کے حمایتی نکلے۔
    http://constitutionurdu.blogspot.com/

  3. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بلال بارش صاحب
    آپ نے جو مماثلت کی ہے میں بھی انتہائی معذرت کے ساتھ عرض کرنے کی جسارت کر رہا ہوں کی آپ قائداعظم کی زندگی کے حالات سے ناواقف ہیں اور شاید گاندھی کی زندگی کے حالات سے بھی

  4. افتخار اجمل بھوپال Post author

    الف نظامی صاحب
    آپ اتنے زیادہ پریشان کیوں ہو گئے ؟ کیا عمران خان نے اپمے چار جلسوں پر سترہ کروڑ روپے سے زیادہ اور اب سوا کروڑ عوام کیلئے آئین کی پہلی 40 شکوں کے تحت خرچ کیا ہے ؟ یا صوبہ خیبر پختون خوا میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کیلئے ؟ یا آئی ڈی پیز کو کئی وقت کا کھان مہیاء ہو گیا ہے ؟ آپ اُسی عمران خان کی بات کر رہے ہیں نا ۔ جس نے اُنتیسویں روضے کو اپنی سیاست کی بھینٹ چھڑھا دیا ۔ نامعلوم باقی اٹھائیس بھی رکھے تھے تھے یا نہیں ۔ آپ کو میں ایک دیندار آدمی سمجھتا ہوں ۔ دیندار آدمی نہ تو کسی پر غیر مصدقہ الزام لگاتا ہے اور نہ کسی کی حمائت کرتے ہوئے کسی دوسرے پر چڑھ دوڑتا ہے
    بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کا شور مچانے والا عمران خان اس کے متعلق کیا کہتا ہے کہ تحریکِ انصاف کا سندھ میں جیتنے والا ایک نمائندہ دھاندلی ثابت ہو جانے پر نا اہل قرار دے دیا گیا ہے اور اُس کی جگہ جماعت اسلامی کا نماہندہ کامیاب قرار پایا ہے
    میرے علم میں آپ اضافہ فرمائیں گے کہ عمران خان آئین کی کونسی شق کے تحت مندرجہ ذیل مطالبات کر رہے ہیں
    وزیرِ اعظم مستعفی ہو جائیں
    الیکشن کمیشن مستعفی ہو جائے
    ٹیکنوکریٹ کیئر ٹیکر حکومت بنائی جائے
    اپنے ہی مطالبہ کے نتیجہ میں قائم ہونے والے عدالتِ عظمیٰ کے تحقیقاتی کمشن کو نہیں مانتے
    یومِ آزادی کے دن قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے احتجاج مارچ اور دھرنا دینا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.