رمضان المبارک سے کچھ دن پہلے کا ذکر ہے ۔ کچھ دل جلے جوان بیٹھے محبت ۔ دل اور بیوفائی کی باتیں کر رہے تھے ۔ اُن کی باتیں کچھ اس طرح کی تھیں کہ میرے ذہن کا شریر حصہ متحرک ہو گیا اور جو کچھ ذہن سے اُبھرا وہ میں نے کاغذ پر لکھ کر اُن جوانوں کے سامنے رکھ دیا
تُجھے دِل دِیا تھا رکھنے کو
تُو نے بھُون کے اُسے کھا لیا
کلیجہ جو دِکھایا چِیر کے
تُو نے کچا ہی اُسے چبا لیا
میرے جسم کو کُوٹ کُوٹ کر
تُو نے قیمہ تھا اُس کا بنا دیا
پھر بھر کے میری ہی آنتوں میں
ہاٹ ڈاگ کی دُکان پہ سجا دیا
گڑھا پھر کھود کر صحن میں
میری باقیات کو تھا دبا دیا
رچا کے سوانگ مجھ سے وفا کا
میرے مکان کو بھی تو نے جلا دیا
میں کس طرح رکھوں گا یاد تُجھے
تُو نے کیا کیا مجھ سے نہیں کیا
یہ کیسی جلی بھنی شاعری ہوئی؟ اس میں فراز تو آیا ہی نہیں
ڈفر صاحب
نشیب و فراز کا نام زندگی ہے لیکن احمد فراز تو چل بسا
معلوم ہوتا ہے کسی آدم خور سے عشق ہوا ہے!!!
اچھا لکھا ہے۔ لگتا ہے آپ اسلام آباد کے کسی قصائی سے مخاطب ہیں۔