کیا یہی عُمدہ حکمرانیgood governance ہے ؟

پرویز مشرف جس کو 9 مارچ 2008ء کے میثاقِ مری کے بعد بھی اپنی تا موت حُکمرانی کی قوی اُمید ہے نے پچھلے سوا آٹھ سال میں روشن خیالی کی جو ضخیم کتاب مرتب کی ہے اس کا صرف ایک صفحہ حاضر ہے ۔ ایسے کئی باب ہمارے ملک کے ہر شہر میں لکھے جانا روزانہ کا معمول رہا ہے لیکن آج سے پہلے سرکاری پولیس کو اِسے اُجاگر کرنے کی توفیق نہ ہوئی تھی ۔ البتہ اہالیانِ اسلام آباد کی درخواست پر لال مسجد سے متعلق لوگوں نے پچھلے سال ایک صفحہ کھولنے کی جراءت کی تھی اور اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں ۔

اسلام آباد کے سنیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو اطلاعات مل رہی تھیں کہ مکان نمبر 221 ۔ گلی نمبر 3 ۔ سیکٹر ایف 10/3 میں بااثر لوگ بِلّیاں دی سراں [Cat House] چلا رہے ہیں ۔ پنجابی میں براتھل ہاؤس [Brothel House] کو بِلّیاں دی سراں یعنی بِلّیوں کی سرائے کہا جاتا ہے ۔ ہفتہ 8 مارچ اور اتوار 9 مارچ کی درمیانی شب پولیس نے چھاپہ مار کر وہاں 19 عورتوں اور 34 مردوں کو گرفتار کر لیا جو شراب نوشی اور مخلوط ناچ میں مصروف تھے ۔ عورتوں میں 3 چینی اور 3 روسی تھیں ۔ اس مکان سے شراب کی 66 بوتلیں ۔ بیئر کے 88 ڈبے ۔ ایک 7 ایم ایم کی بندوق ۔ ایک 12 بور کی بندوق ۔ ایک 44 بور کی بندوق ۔ تین 222 بور کی بندوقیں اور گولیوں کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ ظفر شاہد نامی ایک بااثر شخص اس گھر کو بلّیاں دی سراں [Brothel House] کے طور پر چلا رہا تھا ۔

This entry was posted in خبر, روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

7 thoughts on “کیا یہی عُمدہ حکمرانیgood governance ہے ؟

  1. میرا پاکستان

    جو لوگ پرویز مشرف کی روشن خیالی کی حمایت کرتے ہیں انہیں پولیس کے چھاپے پربھی اعتراض ہو گا کہ خواہ مخواہ کسی کی پرائیویٹ‌لائف کو خراب کیا۔

    شاید پولیس کے اس چھاپے کے پیچھے بھی کوئی غرض پوشیدہ ہوگی وگرنہ سنا ہے بلی گھر تو اسلام آباد میں اب درجنوں کے حساب کھل چکے ہیں۔

  2. شاہدہ اکرم

    محترم اجمل انکل جی
    السلامُ عليکُم
    مزاج بخير،کتنے دُکھ کي بات ہے ہمارے لۓ ،مر مٹنے کا مُقام ہے نام اسلام آباد اور حالات يہ ہيں ،جب تک بااثر شخصيات کی سر پرستی حاصل رہے گی اس جيسے اور اس سے ملتے جُلتے کام ہوتے رہيں گے کاش کوئ ايسا انسان ہماری زندگی ميں ہمارے مُلک ميں آ ۓ جو مُلک کے نام اسلامی جمہُوريہ کا نام اور عزّت قائم رکھ پاۓ،آمين
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

  3. Nayni

    میرا خیال ھے کہ ایس ایس پی صاحب کو بھتہ وقت پہ نہیں پہنچا سکے وہ لوگ اس ماہ :roll:

  4. اجمل Post author

    افضل صاحب
    میں نے دیکھے تو نہیں لیکن سننے میں آتا ہے کہ پاکستان کے سب بڑے شہروں کا یہی حال ہے ۔ اور یہ لوگ شُرفاء کہلاتے ہیں ۔

    نینی صاحبہ
    یہ ہو سکتا ہے ۔ ویسے جب محلہ کے زیادہ لوگ تنگ آ جائیں تو وہ بھی اس کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں ۔ آنٹی شمیم اور چینیووں کے مساج گھر کے سلسلہ میں متعلقہ محلہ داروں ہی نے لال مسجد والوں کو مجبور کیا تھا کہ پولیس والے کچھ نہیں کرتے ۔ آپ کیوں بُرائی کے خلاف جہاد نہیں کرتے ۔

  5. اجمل Post author

    شاہدہ اکرم صاحبہ ۔ السلام علیکم
    میں بھی آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں

  6. متعصب

    اخباری خبر پڑھ کرجو چیز میرے نوٹس میں آیا وہ یہ کہ اس ساری کارروائی کے لئے تمام ارشادات جن افسروں نے دیا انکے نام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ سب اھل تشیع ہیں۔
    اورانہوں نے جو کچھ بھی اں تعیش پرستوں کے ساتھ کیا وہ پاکستان کے اپنے وضع کردہ قانون کے دائرے میں رہتے ھوئے کی ہیں۔ لیکن لال مسجد والوں(اھل سنی)نے جو کچھ کیا وہ شائد پاکستان کے اپنے وضع کردہ قانون کے دائرے میں فٹ نہ ہوتی ہوں۔لیکن دین کےکسوٹی پر لال مسجد والوں کا رویہ شائد قابل قبول ہوں۔

  7. اجمل Post author

    متعصب صاحب
    اس میں شیعہ سُنّی کا نہیں بے راہروی کا معاملہ ہے جو ہمارے ملک میں دین سے دُوری کی وجہ سے بڑھ رہی ہے ۔ نہ شیعہ اس کی حمائت کرتے ہیں نہ سُنّی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.