گذشتہ کل لاہور کے حلقہ پی پی 154 میں مسلم لیگ نواز کا صوبائی اسمبلی کیلئے اُمیدوار آصف اشرف اپنے چچا اور دو ساتھیوں کے ساتھ اپنی کار میں جب اپنے پولنگ آفس کے قریب پہنچے تو اچانگ ایک سے زیادہ لوگوں ان کی کار پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ۔ ڈرائیور سمیت پانچوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے ۔ اِنّا لِلہِ وَ اِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون ۔
مسلمان ویسے تو جمہوریت مخالف مشہور ہیں، لیکن اسی چیز سے انہیں بے پناہ محبت بھی ہے!
وہ انتخابات کیلئے اپنی ایمان دینے اور دوسروں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
کتنی ارزاں ھے زندگی!!!
اللھ ھم سب پر رحم کرے!! آمین
السلام علیکم چاچا اجمل!
قرآن کی آیت مین جو بہت بڑی غلطی نادانستہ طور پر آپسے ہوئی ہے،اس کی تصحیح فرمالیں۔
شکریہ۔
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر۔156
انّا للہ و انّا علیہ راجعون (غلط)
یہاں علیہ کی بجا ئے الیہ ہونی چاہئے۔ شکریہ
محبِ پاکستان ۔ السلام علیکم
نشان دہی کا شکریہ ۔ جلدی میں واقعی میں نے بہت بڑی غلطی کردی تھی ۔ مجھ جیسا جو عربی تھوڑی بہت جانتا ہو سے یہ غلطی نہیں ہونا چاہیئے تھی ۔
اردودان صاحب
ایسا مسلمانوں کے ذہنی انحطاط کی وجہ سے ہوتا ہے
نینی صاحبہ
آپ نے درست کہا ۔ اللہ کرے مسلمانوں کو اس کا احساس ہو جائے ۔ میں آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں