یہ چیلنج ہے تمام قارئین کیلئے ۔ نیچے درج رپورٹ کو غور سے پڑھ کر بتایئے کہ جعلی ووٹ کس اُمیدوار کو ڈالے گئے ؟
جیتنے والے کو یا ہارنے والے کو ؟ فیصلہ کا منطقی جواز بھی لکھنا ہو گا
نادرا نے کراچی کے حلقہ این اے 258 میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا نتیجہ مطابق 18 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کاوٴنٹر فائل سے کم جبکہ 15 اسٹیشنوں پر کاوٴنٹر فائل سے زائد ہے ۔ کاوٴنٹر فائل نمبر 4680 پر درج شناختی کارڈ نمبر جعلی تھے ۔ ووٹ ڈالنے والے 435 ووٹرز کا تعلق حلقہ این اے 258 سے نہیں تھا ۔ 658 ووٹرز نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے ۔ محمد صالح نامی ووٹر نے 8 ووٹ ڈالے جبکہ ایک اور مرد ووٹر نے خواتین کے شناختی کارڈ پر کئی ووٹ ڈالے ۔ 386 کاوٴنٹر بیلٹ پر انگوٹھے کا نشان نہیں تھا ۔ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے عبدالحکیم بلوچ 52,751 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے حریف اور 2008ء میں منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے شیر محمد بلوچ کو 38,225 ملے تھے
Jab maGHrib ko yaqeen hogaya keh musalmaan jamhoori nizaam se bidili mazhaban rakhte haiN, to musalmaan ab raa’e ginne meiN KHaasi dilchaspi kyuN lete haiN???
baharHaal, kuchh Nastaleeqi namoone mulaaHiza hoN.
اُردو دان صاحب
خوش آمدید ۔ محترم ۔ میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا ۔ البتہ اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے یاد فرمایا ۔ میرے بلاگ کے حاشیئے میں مندرجہ ذیل پر کلک کیجئے اور اپنے کمپیوٹر پر نصب کر کے انگلش چابی تختہ استعمال کرتے ہوئے نفیس نستالیق اُردو لکھیئے یعنی ”اے“ سے ” ا “۔ ”بی“ سے ”ب“۔ ”پی“ سے” پ“۔
Install Urdu