لڑکے گھورتے ہیں

موضوع اس سے شروع ہوا کہ لڑکے اور مرد لڑکیوں اور خواتین کو گھورتے ہیں اور دیگر نازیبا حرکات کرتے ہیں ۔ یہ حرکات میں نے اپنی زندگی میں اس وقت پہلی بار دیکھی تھیں جب میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا یعنی 1951ء میں ۔ میں مندرجہ ذیل خواتین و حضرات کی تحاریر اس سلسلہ میں پڑھ چکا ہوں

راشد کامران صاحب نے 3 دسمبر 2007ء کو
فرحت صاحبہ نے 6 دسمبر 2007ء کو
عورت کی مجموعی مظلومیت پر لکھا جو کہ ایک الگ تحقیق طلب ہے
قدیر احمد صاحب نے 7 دسمبر 2007ء کو
اپنے آپ کو بدتمیز کہنے والے صاحب نے 7 دسمبر 2007ء کو
میرا پاکستان والے صاحب نے 7 دسمبر 2007ء کو
ماوراء صاحبہ نے 9 دسمبر 2007ء کو

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے میرا ذہن کچھ ایسا بنایا ہے کہ اس میں جو بات گھُس جائے اس کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ چنانچہ 1951ء سے میں نے دیکھنا شروع کر دیا کہ جب جوان لڑکی یا عورت گذر رہی ہوتی ہے تو کون کیا کرتا ہے ۔ اس کی عمر کتنی ہے اور بظاہر ماحول کیسا ہے ۔ ہم اس زمانہ میں راولپنڈی شہر کے وسطی علاقہ میں رہتے تھے ۔ میں نے دیکھا کہ راولپنڈی اور گرد و نواح کے رہنے والے عورتوں پر جُملے کسنا شائد اپنا فرض سمجھتے تھے اور جملہ کسنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھ کر داد و تحسین وصول کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔ عورت کے پاس سے ٹکراتے ہوئے گذرنا یا عورت کے جسم کے کسی حصے کو ہاتھ لگانا یا چُٹکی لینا بھی ہوتا تھا ۔ یہ حرکات کرنے والوں میں نوجوان اور شادی شدہ دونوں شامل ہوتے لیکن ان میں زیادہ تر کم پڑھے لکھے ہوتے ۔ پڑھے لکھے لوگوں میں سے بہت ہی کم کو ایسی حرکت کرتے دیکھا گیا

میں گارڈن کالج میں داخل ہوا تو وہاں مخلوط تعلیم تھی مگر لڑکیوں کی ڈین ایک بڑی عمر کی عیسائی خاتون مس خان تھیں جو ہر وقت لڑکیوں کی تربیت اور حفاظت کرتی تھیں ۔ لڑکیاں کیا لڑکے بھی ان سے بہت ڈرتے تھے ۔ اسلئے کالج کے اندر تو ممکن تھا ہی نہیں کہ کوئی لڑکا کوئی نازیبا حرکت کرے ۔ کالج سے باہر بھی پروفیسر صاحبان خیال رکھتے تھے ۔ ہمارے ہمجماعت لڑکے کو ہمارے پروفیسر خواجہ مسعود صاحب نے کسی بس سٹاپ پر لڑکیوں کے پاس کھڑا دیکھا اور کالج میں اس کو اتنا شرمندہ کیا کہ دوبارہ اس نے ایسی حرکت نہ کی ۔ سنا ہے کہ دس بارہ سال بعد گارڈن کالج میں حالات خراب ہونا شروع ہو گئے تھے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ معاشرہ ہی بگڑنا شروع ہو گیا تھا

میں مزید تعلیم کیلئے 1956ء میں لاہور چلاگیا ۔ وہاں انارکلی میں ایسی حرکات ہوتے دیکھیں مگر اس کے مرتکب بالخصوص اسی کام کیلئے آئے ہوتے تھے ۔ ان میں کالجوں کے طلباء بھی شامل ہوتے تھے ۔ دکاندار عزت و احترام کے ساتھ باجی یا خالہ جی کہہ کر پیش آتے ۔ اس کے برعکس راولپنڈی میں کچھ دکان دار بھی ان بُری حرکات میں شامل ہوتے تھے ۔

ایک بات جو کسی نے نہیں لکھی یہ ہے کہ کچھ لڑکیاں ایسی حرکات سے محظوظ ہوتے بھی دیکھیں ۔ کبھی کبھی ایسی لڑکی بھی دیکھی جو خود جان بوجھ کر نوجوان لڑکے کے قریب سے یا سامنے سے گذری

مندرجہ بالا مشاہدات 1962ء تک کے ہیں ۔ اسلام آباد ہو ۔ کراچی ہو یا لاہور ۔ اب تو یہ حال ہے کہ غریب سے لے کر امیر ترین والدین کی اولاد بے راہ روی کا شکار ہے ۔ دولت کی فراوانی نے تو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔ کسی ریستوراں میں چلے جائیے یا کسی سیر و تفریح کی جگہ ۔ ہر جگہ فلمی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ یومِ آزادی ہو یا نئے سال کی پچھلی رات ۔ کیا لڑکے اور کیا لڑکیاں وہ طوفانِ بد تمیزی ہوتا ہے کہ ایک بار دیکھنے کے بعد توبہ کی اور پھر کوئی ضروری کام بھی ہوا تو ایسی رات میں گھر میں دُبکے رہے

This entry was posted in روز و شب, معاشرہ on by .

About افتخار اجمل بھوپال

رہائش ۔ اسلام آباد ۔ پاکستان ۔ ۔ ۔ ریاست جموں کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوا ۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت پر مجبور کئے گئے تو پاکستان آئے ۔انجنئرنگ کالج لاہور سے بی ایس سی انجنئرنگ پاس کی اور روزی کمانے میں لگ گیا۔ ملازمت کے دوران اللہ نے قومی اہمیت کے کئی منصوبے میرے ہاتھوں تکمیل کو پہنچائے اور کئی ملکوں کی سیر کرائی جہاں کے باشندوں کی عادات کے مطالعہ کا موقع ملا۔ روابط میں "میں جموں کشمیر میں" پر کلِک کر کے پڑھئے میرے اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق حقائق جو پہلے آپ کے علم میں شائد ہی آئے ہوں گے ۔ ۔ ۔ دلچسپیاں ۔ مطالعہ ۔ مضمون نویسی ۔ خدمتِ انسانیت ۔ ویب گردی ۔ ۔ ۔ پسندیدہ کُتب ۔ بانگ درا ۔ ضرب کلِیم ۔ بال جبریل ۔ گلستان سعدی ۔ تاریخی کُتب ۔ دینی کتب ۔ سائنسی ریسرچ کی تحریریں ۔ مُہمْات کا حال

23 thoughts on “لڑکے گھورتے ہیں

  1. ماوراء

    مطلب کہ یہ قصہ پرانا ہی ہے۔ میں سمجھی کہ یہ نئی نسل کو کوئی بیماری لگی ہوئی ہے۔ :oops:

    اجمل انکل، میں نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا ہے کہ کچھ لڑکیوں کی حرکات بھی ایسی ہوتی ہیں کہ اگلا بندہ فری ہو جاتا ہے۔ اور اس سے مجھے بالکل بھی انکار نہیں کہ کچھ لڑکیاں بھی اس معاملے میں حد سے گزر جاتی ہیں۔ لیکن ان کی تعداد کم ہے جبکہ مردوں کا تو یہ مشغلہ بن گیا ہوا ہے۔

  2. بدتمیز

    یہ سچ مچ اتنی پرانی چیز ہے :eek: میں‌ تو سمجھا ابھی کوئی نئی ہوا چلی ہے۔ یعنی مردوں‌کی فطرت ہی بری ہے۔

  3. بوچھی

    اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے میرا ذہن کچھ ایسا بنایا ہے کہ اس میں جو بات گھُس جائے اس کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہوں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    :lol: :lol: :lol: یہ عادت تو زکریا میں بھی ہے ، :lol:

  4. بوچھی

    مطلب کہ یہ قصہ پرانا ہی ہے۔ میں سمجھی کہ یہ نئی نسل کو کوئی بیماری لگی ہوئی ہے۔

    اجمل انکل، میں نے اپنی پوسٹ میں ذکر کیا ہے کہ کچھ لڑکیوں کی حرکات بھی ایسی ہوتی ہیں کہ اگلا بندہ فری ہو جاتا ہے۔ اور اس سے مجھے بالکل بھی انکار نہیں کہ کچھ لڑکیاں بھی اس معاملے میں حد سے گزر جاتی ہیں۔ لیکن ان کی تعداد کم ہے جبکہ مردوں کا تو یہ مشغلہ بن گیا ہوا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :razz: بتایا جو ہے کہ مرد کی فطرت ہے اور عادت بھی ،۔۔ اور عادت سے مجبور ہیں ،۔۔ ۔ :lol: :lol:

  5. SHUAIB

    لڑکیوں کو گھورنا چھیڑنا لڑکوں کا پیدائشی حق ہے یہ فطری بات بھی ہے اور دوسرے اس کو غلط سمجھیں مگر حقیقت یہی ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا-

    شعیب

  6. اجمل Post author

    ماوراء صاحبہ

    انشاء اللہ بشرطِ زندگی اس عمل کی تاریخ پر میری اس موضوع پر آخری قسط ہو گی
    آپ نے مجھے ایک واقعہ یاد کرا دیا ۔ ایک لڑکے نے کسی لڑکی کو چھیڑا ۔ تو تکرار ہو گئی ۔ ایک درمیانی عمر کے مرد نے لڑکے کو ڈانٹ کر بھیج دیا پھر لڑکی سے کہا “آپ بھی ذرا صحیح طرح جسم ڈھانپ کر گھر سے باہر نکلا کریں”۔

    باتمیز صاحب

    کیا میری کسی تحریر میں آپ نے جھوٹ پایا ہے ؟ زندگی رہی تو انشاء اللہ اس مرض کی تاریخ پر بات ہو گی

    یوچھی صاحبہ
    یہ بیماری تو نہیں تھی مگر بیماری کی شکل اختیار کر گئی شیطان کی کاوش سے

    لڑکی کے طور طریقے کی وجہ سے لڑکے کا حوصلہ پکڑ لینا بھی درست ہے مگر میں نے لڑکیاں لڑکوں کو گھورتے دیکھی ہیں اور ایک آدھ بار کچھ زیادہ ہی حوصلہ بندھاتے بھی دیکھا ہے ۔

    زکریا بیٹا ہے میرا ۔ تو پھر میرے جیسا ہی ہو گا نا ۔

  7. اجمل Post author

    شعیب صاحب
    چھیڑنا دو قسم کا ہوتا ہے ۔
    ایک زبانی اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے ۔ یہ لڑکوں کا حق ہو سکتا ہے بلکہ لڑکیوں کا بھی
    دوسرا زبانی غیرمہذب یا دست درازی یہ کسی کا حق نہیں بلکہ صنفِ مخالف کی حق تلفی ہے ۔ یہ تو خاوند سے بیوی بھی برداشت نہیں کرتی ۔

  8. بوچھی

    زکریا بیٹا ہے میرا ۔ تو پھر میرے جیسا ہی ہو گا نا ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جی صیح کہا آپ نے ۔ پر آپ دونوں کی سوچ میں بہت فرق ہے :grin:
    آپ بھی جوانی میں زکریا جیسے ہی تھے انکل ؟ آپ تو منہ پر بول کر سنا ڈالتے ہیں :lol: جبکہ زکریا سے تو بات بھی مشکل سے ہوپاتی ہے ۔ کسی کو سنانا تو دورُ کی بات :lol:

  9. اجمل Post author

    یوچھی صاحبہ
    میں نے جھوٹ اور عام آدمی پر ظلم کے خلاف حتی المقدور جہاد کیا البتہ اپنے اوپر ساری عمر بہت ظلم خاموشی سے سہے ہیں ۔ یہ دنیا منافقوں کی ہے سب اسے ہِپوکریسی کہہ کر دل کو تسلی دے لیتے ہیں ۔

  10. بوچھی

    sad: البتہ اپنے اوپر ساری عمر بہت ظلم خاموشی سے سہے ہیں ۔ یہ دنیا منافقوں کی ہے سب اسے ہِپوکریسی کہہ کر دل کو تسلی دے لیتے ہیں ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جی مجھے اندازہ ہے آپ نا بھی بتائیں تو بھی اندازہ ہے ۔ سچے کھرے لوگ اندر سے ایسے ہی ہوتے ہیں ، تبھی اک عمر سہنے کے بعد تلخی آجاتی ہے ۔

  11. اجمل Post author

    یوچھی صاحبہ
    آپ کا بہت شکریہ ۔ از راہ مہربانی اتنی ہوا نہ بھریئے کہ میں پھٹ جاؤں

  12. بوچھی

    جی نہیں یہ ہوا نہیں بھر رہی میں تھیک کہہ رہی ہوں ، مجھے ہوائیں بھرنا نہیں آتیں ،۔ کیونکہ میں بھی آپکے جیسے منہ پر بول کر سنا دینے کی عادی ہوں ، ل و ل ، ۔۔ جھوٹ اور جھوٹے بندے سے بے انتہا کی نفرت ، اور دوغلے منافقت سے انتہا کی ،۔۔
    اس لئے میں یہاں نیٹ پر بھی چند سلکیڈ لوگوں سے بات چیت رکھتی ہوں ، ورنہ تو یہاں کوئی اس قابل ہی نہیں ہوا کرتا کہ بات بھی کی جائے ۔
    آپ کے بارے میں اس لئے کہتی ہوں کہ آپ سب کا غائبانہ تعارف ہوچکا ہے ۔ اور جانتی ہوں ،۔۔ اسی لئے کہتی ہوں کہ مجھے اندازہ ہے ۔
    اور یہ ہوائیں نہیں ہیں ،۔۔

  13. دریچہ

    السلام علیکم اجمل انکل
    آپ کی پوسٹ پڑھ کر اندازہ ہوا کہ معاشروں میں بتدریج تبدیلیاں کیسے آتی ہیں۔۔۔
    موجودہ نسل کا المیہ ہی یہی ہے کہ وہ ایسے ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ پر جو کچھ پیش کیا جاتا ہے وہ ہمارے مذہب اور معاشرتی روایات سے میل نہیں کھاتا اور اس پربچوں کی تربیت میں والدین کی لا پرواہی اور اساتذہ کی غیر سنجیدگی حالات کو مزید خراب کر رہی ہے۔

  14. اجمل Post author

    یوچھی صاحبہ
    “اس لئے میں یہاں نیٹ پر بھی چند سلکیڈ لوگوں سے بات چیت رکھتی ہوں”

    یہ تو کمال ہو گیا میں ٹیسٹ میں پاس ہوگیا ۔ اب انٹرویو اگر اچھا ہو گیا تو نوکری ملنے کی اُمید ہو جائے گی ۔ :lol:

  15. اجمل Post author

    دریچہ صاحبہ
    ماشاء اللہ آپ نے تو اتنی سی عمر میں میری ساری زندگی کا نچوڑ پیش کر دیا ۔ اللہ آپ کو اور فہم و فراست عطا کرے ۔ آمین

  16. دریچہ

    السلام علیکم اجمل انکل
    آپ کی خرابیءصحت کے بارے میں جان کر پریشانی ہوئی لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اب آپ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحتیابی سے نوازے۔۔ (آمین)

  17. Pingback: What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » کیا صرف پاکستانی گھورتے ہیں ؟

  18. Pingback: What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » گھُورنا ۔ وجہ اور علاج

  19. Pingback: What Am I میں کیا ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ » Blog Archive » صنفِ مخالف کی کشش

  20. محمد طارق راحیل

    صنف محالف کی قربت کی خواہش تو آدم اور حوا کی ابتداء سے ہی ہے
    اور نفس کی کاروائیاں بھی تب سے ہی ہیں
    شیطان انسان کو ایک دوسرے کی جانب راغب کرنے کی ہر چند کوشش کرتا ہے اور
    رحمٰن سیدھا راستہ یعنی نکاح کا راستہ دکھاتا ہے
    پہل آدم نے کی حوا کی جانب یہ بھی قران نے بتلا دیا حوا جی جانب سے کیا کاروائی ہوئی
    اس بابت قرآن خاموش ہے پر قرآن نے احکام نازل کر دیئے کہ عورت کو کس طرح رہنا ہے جس کی بناء پر
    تباہی اور فساد برپا نہ ہو سکے مگر شیطان نے آدم نہ سہی آدم کی اولاد کو بہکایا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے
    جو قرآن کے خلاف عمل کرے گویا اللہ سے جنگ کرے
    علم حاصل کرنا اور عمل کرنا دونوں مختلف باتیں ہیں
    ہمیں قرآن کا علم ہے پردے کا علم ہے ستر کا علم ہے بری بات اچھی بات کا علم ہے
    پر ہم کچھ اور ہی تعلیم حاصل کر چکے ہیں جس میں پردہ صرف نگاہ کا ہی کافی ہے سکھایا جاتا ہے
    پردہ دل کا ہوتا ہے نگاہ میں شرم ہو تو شرم گا چھپانے کی کیا ضرورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تف ہے ایسے علم پر اور ایسے عمل کرنے والوں پر
    مذہب کو کھیل بنا لیاہے اسکالر بنے پھرتے ہیں دین میں جو جی چاہے ترمیم کر لیں اور پھر۔۔۔۔
    الزام یہ کہ مرد ٹھیک نہین یا عورت کا کردار خراب ہے
    سچی بات ہے پہلے سوچ ٹھیک کریں ہم اپنی
    جسم کا ڈھانپ لیجئے عورت کا آدھا فساد ختم
    مگر پردے کے بعد بھی یہ فساد ختم ہو جائے ایسا بھی ممکن نہیں
    ہابیل اور قابیل کا واقعہ یاد نہیں؟
    شیطان خون میں شامل ہے نئی ٹیکنالوجی صرف انسان ہی کے لئے نہیں شیطان کے لئے بھی کافی آسانیاں لائی ہے
    پہلے زمانے میں گھر میں رھ کر پردے میں رہ سکتے تھے مگر اب
    گھر میں رہ کر بھی میڈیا جیسی چیزیں کافی نقصان دہ ہے
    اب ضرورت اس مر کی ہے کے ہم اپنے آنے والی نسلوں کو اچھے برے کی پہچان صحیح غلط کا فرق
    اسلام کی صحیح تعلیم اور اسلامی نظام حیات کو ٹھیک سے ان کی زندگی میں رائج کریں
    ان کی ابتدا ہی ایسے ماحول میں کی جائے کہ نئی تیکنالوجی کی بے راہ روی اور آزاد معاشرے کی لہروں میں یہ بہک نہ سکیں
    اسلام کے بنیادی اصول پر تھیک سے عمل پیرا ہوں اور اس پر فخر بھی محسوس کریں
    اللہ اپنے دین پر عمل کرنے اور اس کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
    آمین

  21. Beenai

    جناب افتخاراجمل صاحب،
    اس مو ضوع پر میں بھی کچھ کہنا چاہوں گی ۔ بلکہ اپنے ذاتی تجر بات یہاں دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہوں گی اگر شیئر کر نے کا تر جمہ بانٹنا ہو سکتا ہے تو۔۔۔
    عرض یہ ہے کہ بندی نے کراچی یونیورسٹی سے پڑھا اور یہ عجیب مشاہدہ دیکھنے میں آیا کہ وہاں نوجوان لڑکے یعنی اسٹوڈینٹس بالکلبھی چھچھورے نہیں تھے ۔۔۔بلکہ لڑکیوں سے بہت تمیز کے ساتھ بات کرتے ۔۔
    ان کے لئے سیٹ چھوڑ دیتے ۔۔۔پوائنٹس میں بھی کھڑے ہو کر اپنی سیٹ دی دیا کرتے ۔
    جبکہ کچھ ( تمام ہر گز نہیں) اساتذہ جن کی عمر پینتا لیس سے پچپن کے در میان تھی ۔۔۔افسوس ناک حد تک چھچھورے تھے ۔۔۔ جن میں سے دو کی شکایت میں نے اپنے ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین جناب نثار احمد زبیری
    صا حب سے بھی کی۔ زبیری صاحب بہت اچھے انسان تھے اور کلاس کی ہر لڑکی کو میری بچی کہہ کر مخاطب کرتے تھے ۔ انہوں نے چھچھورے اسا تذہ کی گوشمالی کیا کی ۔۔۔میری شامت آگئی اور چھچھورے اسا تذہ نے میرے نمبر کاٹنے ، اسائنٹمنٹ گم کر نے اور جلی کٹی سنا نے تک تمام کام انجام دے کر خود کو اور چھوٹا کر ڈالا۔۔۔تاہم اس کے باوجودبفضل تعالی میری سیکنڈ پوزیشن آئی تھی۔

    دوسر ی جانب گذ شتہ دنوں اسلام آباد، لاہور اور مری جانے کا اتفاق ہوا۔
    دلچسپ بات یہ کہ مری اور اسلام آباد میں آپ نظاروں کو گھورتے ہیں اور کوئی آپ کو نہیں گھورتا۔
    جبکہ لاہور میں ٹیکسی رکشہ ڈرائیورز سے لے کر سوٹڈبوٹدانکلز تک سب گھور رہے تھے ۔۔۔
    شہر لاہور میں جگہ جگہ کھبموں پر پول سا ئن لگے ہیں
    کہ خواتین کو چھیٹرنا منع ہے۔۔۔
    ایسے بورڈ کہیں اور نہیں دیکھے مگر پھر بھی لوگ ایسے بورڈز کو خاطر میں لائے بغیر گھورے گئے ۔۔۔۔
    واضح کر دوں ۔۔۔صرف ہم ہی کو نہیں ، راستے میں گزرتی ہر عورت اور لڑکی کو گھورنا جاری تھا۔
    ہم تو چلے آئے جو غر یب وہاں کی رہائشی ہیں وہ جانے کیا کرتی ہوں گی؟
    یہ حآل گلبر گ ، رنگ روڈ، مینار پاکستان ، لبرٹی ، اچھرہ مارکیٹ ، انار کلی بازار سے ایم ایم عالم روڈ تک ہر جگہ دیکھا۔۔۔مطلب پوش علاقہ ہو۔۔۔نیا یا پرا نا ۔۔۔گھورنا ہر جگہ جاری تھا۔

  22. افتخار اجمل بھوپال Post author

    بینائی صاحبہ
    میں تو بہت بدتمیز طالب علم تھا. خود تو لڑکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا تھا اور کسی اور کو گھورتے دیکھ لوں تو اس کی آنکھوں کے آگے اپنا ھاتھ ہلاتا یا اس کے آگے آ جاتا. ایسا کرتے ایک بار ایک لڑکے سے دینگا مشتی ہو گئی لیکن لوگوں نے مجھے بچا لیا اور اس کی طبیعت صاف کر دی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

:wink: :twisted: :roll: :oops: :mrgreen: :lol: :idea: :evil: :cry: :arrow: :?: :-| :-x :-o :-P :-D :-? :) :( :!: 8-O 8)

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.