کیا میں پاگل ہوں ؟
بتایئے جلدی بتایئے
کیا کہا ؟ ”نہیں“
اگر میں پاگل نہیں تو کیا وفاقی وزیرِ داخلہ ۔ وزیرِ داخلہ سندھ اور سارے پولیس والے پاگل ہیں
اگر وہ پاگل نہیں تو پھر یہ کیا ہے ؟
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس نعمت اللہ پر مشتمل بنچ کے سامنے 21 فروری 2013ء کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے دو قیدیوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ سماعت جاری تھی کہ اسی مقدمے میں مفرور مجرم معروف خان عدالت میں پیش ہوا اور سزا کیخلاف اپیل دائر کی ۔ عدالت کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ آئی جی آفس میں بطور پولیس اہلکار طویل عرصے سے کام کررہا ہے جس پر عدالت نے فوری طور پر اس کی گرفتاری کا حکم دیا
ہاہاہاہا۔ وہ پانی کی کٹ والے صاحب بھی تو پولیس والے تھے اور ڈکیٹی میں پکڑے گئے۔اگر میں بھول نہیں رہا
ایسی خبریں پاگل کردینے کافی ہیں بھائی۔ ہاہاہا