میری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی کہ وزیراعظم ۔ وزراء اعلٰی ۔ دیگر وزراء اور مشیر کسی قانون کے مطابق اور کس آئین کے تحت موجود ہیں جب کہ آئین ہی معطل کر دیا گیا ہے ۔ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ پرویز مشرف نے جاری رہنے والی رشوت دی ہے تاکہ یہ لوگ پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام کے خلاف نہ ہو جائیں ۔
یہ وہی پرویز مشرف ہے جو اپنے آپ کو دیانتدار کہتا ہے ۔ اُڑاؤ گُلچھڑے غریب عوام کے مال پر
آپ تو غصے میںہی آ گئے ۔۔جو فوج کرتی آئی ہے ملک کے ساتھ وہی کر رہی ہے بس اس دفعہ کیونکہ کمیونیکیشن کے زرائع بڑھ گئے ہیں تو سب کو پتہ بھی چل رہا ہے ۔ورنہ ابھی اتنا تو نہیں ہوا پہلے تو ملک توڑ دیا تھا۔ اب کم از کم پچھلا ریکارڈ تو توڑنے دیں ہمارے “محب وطن ” جرنیلوں کو۔۔
احمد صاحب
تبصرہ کا شکریہ ۔
وہ تو ملک کا ایک حصہ توڑا گیا تھا جو جغرافیائی طور پر علیحدہ تھا ۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خدشہ ہے کہ خدانخواستہ ملک کا شیرازہ ہی نہ بکھر جائے یا عراق والا حال نہ ہوجائے جو پرویز مشرف کے آقا کی دلی خواہش ہے ۔