اللہ نے ہر انسان میں خوبصورتی رکھی ہے مگر اسے بہت کم لوگ پہچان پاتے ہیں
انسان صورت کا دِلدادہ ہے لیکن اصل خوبصورتی سیرت میں ہے
خوبصورتی یہ ہے کہ والدین وہی عمل اختیار کریں جس کی وہ بچوں کو ترغیب دیتے ہیں
خوبصورت عمل یہ ہے کہ بچوں کے سامنے والدین ایک دوسرے کا احترام کریں
السلام علیکم
جی ہاں یہی واحد مؤثر طریقہ ہے کہ والدیں وہی عمل اختیار کریں جن کی وہ اپنے بچوں کو ترغیب دینا چاہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں۔
اُردودان صاحب
اہلاً و سہلاً ۔ طویل عرصہ کے بعد آپ کی تحریر دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ آپ خیریت سے تو رہے ؟
جی اللہ کا شکر رہا۔ میں سیارہ پر آتا رہا لیکن کچھ قابل ِتوجہ مواد نہ پایا۔ ویسے آج کل اردو والوں کا معیار زبان، بیان اور مواد سبھی میں بہت ہی گرگیا ہے۔
اُردودان صاحب
توجہ دلانے کا شکریہ ۔ مجھے بھی اس لحاظ سے اپنا تجزیہ کرنا ہو گا ۔
جناب میرا اشارہ آپ کی طرف بالکل نہیں تھا۔ میں ایسی جراءت ہی نہیں کرسکتا کیونکہ آپ میرے استاد جیسے ہیں۔
آج کل میں دیکھتا ہوں کہ پاکستانی عوام کی اردودانی قدرے مجروح ہوچلی ہے۔ انگریزی کا بے دریغ اور بھدا استعمال اردو سے ناشناسائی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہند میں تو مسلمانوں نے اردو کو اپنے اوپر غالبا حرام کرلیا ہے۔
اُردودان صاحب
دراصل جدید دور نے سب کچھ بین الاقوامی کر دیا ہے ۔ آندھیاں طوفان بین الاقوامی اور انحطاط بھی ۔ جو آندھی مغرب سے اُٹھتی ہے مشرق والوں کے کمزور عقیدوں پر چھا جاتی ہے ۔ میں تو ڈرتا ہوں کہ کسی دن مغرب والے کہیں یہ نہ کہنا شروع کر دیں کہ مشرق والے بندر ہیں اور مشرق والے سچ مُچ بندروں والی تمام حرکات نہ شروع کر دیں ۔ نقالی تو پہلے سے ہی کر رہے ہیں ۔