تبدیلی نہیں آئے گی
جب تک لال بَتی پہ نہ رُکيں ۔ سبز بَتی والے کو رستہ نہ ديں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک اپنے حقوق کا روئيں ۔ دوسرے کا حق نہ پہچانيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک ہے آپا دھاپی ۔ ہر آدمی دوسرے پہ شاکی
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک نظر نہ آئے اپنی آنکھ کا شہتير ۔ دوسرے کا تِنکا ناپيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک بھُول کے قومی مفاد ۔ کھوليں انفرادی محاذ
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک اپنے کو پڑھا لکھا ۔ دوسرے کو جاہل جانيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک دیگی چرغے کا منہ چڑھائيں ۔ کے ايف سی کو بھاگے جائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک کراچی حلوے کی تحقير کريں ۔ والز بھر بھر کھائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک چپل کباب بُرا ۔ ميکڈانلڈ پيٹ بھر کے کھائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک چھوڑ کر سجّی ۔ بھاگے وِليج اور سب وے کو جائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک کھير گنوار لگے ۔ ايوری ڈے کے نعرے لگائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک بيٹا ماں کی نہ سُنے ۔ بيٹی باپ کو جاہل جانے
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک شرم و حياء کو بھُولے ۔ لڑکا لڑکی برملا ناچيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی
جب تک چھوڑ ذاتی بکھيڑے ۔ سب پاکستانی نہ ہو جائيں
تبدیلی نہيں آئے گی ۔ تبدیلی نہيں آئے گی