پینسٹھ ستّر سال قبل برطانیہ کے انگریزی رسالے میں یہ واقعہ شائع ہوا تھا
لندن میں دماغی امراض کے ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر شام کو فارغ ہو کر گھر جانے کے لئے اپنی کار کے پاس پہنچے تو سر پکڑ کر رہ گئے
ایک مریض دوسری منزل کی کھڑکی سے دیکھ رہا تھا
بولا ۔ ڈاکٹر کیا پریشانی ہے ؟
ڈاکٹر ۔ کوئی شریر میری کار کے ایک پہیئے کے چاروں nuts اُتار کر لے گیا ہے
مریض ۔ اس میں پریشانی کی کیا بات ہے ۔ باقی تین پہیئوں سے ایک ایک اُتار کر اس میں لگا لیں اور کار آہستہ چلاتے ہوئے spare parts کی دکان تک چلے جائیں ۔ وہاں سے چار نَٹس خرید کر لگا لیں پھر گھر چلے جائیں
ڈاکٹر ۔ تم نے پاگل ہوتے ہو وہ بات کہہ دی جو میری عقل میں نہیں آئی
مریض ۔ ڈاکٹر ۔ میں پاگل ہوں ۔ بیوقوف نہیں