Monthly Archives: January 2023

مُسکراہٹ

مُسکراہٹ سے موت بھی آسان ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔ سقراط

مسکراہٹ کے بغیر انسان سُکھ نہیں پا سکتا ۔ ۔ ۔ برنارڈشا

مسکراہٹ روح کی غذا ہے ۔ ۔ ۔ گاندھی

مسکراؤ میرے ساتھیو ۔ میں تمہیں مسکراتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ نپولین

مسکراہٹ بڑی مشکل سے ملتی ہے ۔ ۔ ۔ نطشے

عورت

خوبصورت عورت جواہر ہے اور خوب سیرت عورت خزانہ ۔ ۔ ۔ شیخ سعدی

عورت کا وجود مرد کی پیشانی یا پاؤں سے نہیں بنایا گیا بلکہ پسلی سے بنایا گیا ہے

اس لئے نہ تو اسے سر پر چڑھانا اچھا ہے اور نہ اسے حقارت سے دیکھنا ۔ ۔ ۔ شیکسپِیئر

عورت کی آنکھ محبت سکھانے کی اتالیق ہے ۔ ۔ ۔ ٹَنَیسَن

عورت پھول سے زیادہ نازک اور خار سے زیادہ سخت ہے ۔ ۔ ۔ گلیڈ سٹون

عورت معمولی سی ہمدردی پر جان تک قربان کر دیتی ہے ۔ ۔ ۔ ایمرسن

عورت ہمیں آرام شائستگی اور حوصلہ سکھاتی ہے ۔ ۔ ۔ رامائن

عورت کی گود بڑی بڑی ہستیوں کا گہوارہ ہے ۔ ۔ ۔ رامائن

عورت اور مرد گاڑی کے دو پہیئے ہیں جو ہمیشہ یکساں ہونا چاہئیں ۔ ۔ ۔ بِلکم چِٹرجی

عورت کا دل رحم کا مسکن ہے ۔ ۔ ۔ بِلکم چِٹرجی

ماں

ممتا ۔ ایک لفظ تنہاء کہ دنیا بھر کی شفقتوں اور مہربانیوں سے عبارت ہے ۔ ۔ ۔ ایمرسن
خدا ہر جگہ (محسوس طور پر) موجود نہیں رہ سکتا تھا اس لئے اُس نے یہ فرض ماں کو تفویض کر دیا ۔ ۔ ۔ ایک پرانی کہاوت
ماں کا دل اتنا وسیع ہے کہ اس میں ساری کائنات سما جاتی ہے
ماں کے بغیر کوئی گھر ۔ گھر نہیں