جی ہاں ۔ صرف پانچ سات سال پہلے جو جوان بلاگ لکھا کرتے تھے میں اُن کی بات کر رہا ہوں
کیا زمانہ تھا اور کتنا بھائی چارہ تھا آپس میں
ہر ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار رہتا تھا
اِدھر میں نے مدد مانگی ۔ اُدھر مدد حاضر
حالانکہ سب جانتے تھے کہ میرا بڑا بیٹا زکریا کمپوٹر ہارڈ ویئر ۔ سافٹ ویئر اور بلاگنگ کا ماہر ہے
پہلا اردو بلاگز ایگریگیٹر (اُردو سیّارہ) ۔ اُردو محفل ۔ وغیرہ زکریا ہی نے بنائے تھے
میری مدد جن جوانوں نے کی اِن میں سے مندرجہ ذیل بغیر مدد مانگے ہی مدد کی پیشکش کرتے رہتے تھے
حارث بن خُرم
قدیر احمد جنجوعہ
جہانزیب اشرف
پرویز اُردو دان
حیدرآبادی
میں پچھلے چار سالوں میں تین بار مدد کی درخواست کر چکا ہوں لیکن مدد تو کُجا کسی نے حَوصلہ افزائی بھی نہ کی
آخری بار میں نے تین دِن قبل تمام قارئین سے مدد کی درخواست کی تھی
اِن تین دنوں میں 58 قارئین نے میری درخواست کو دیکھا لیکن میں مدد کی اِنتظار ہی میں رہا
آخر میرے چھوٹے بیٹے فوزی نے مسئلہ حل کر دیا
میں نے وہ پوسٹ پڑھی تھی لیکن میں اس کا حل نہیں جانتا اس لیے جواب نہیں دیا تھا۔
اب چونکہ آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے تو اس مسئلے کو حل کرنے کا طریقہ بھی اُسی پوسٹ میں شامل کر دیں، شاید کسی کا بھلا ہو جائے۔
اوہو۔۔۔جنجھوڑ دیا آپ کی اس پوسٹ نے
واقعی اک زمانہ تھا کہ پروانوں کو جھمگٹ لگا رہتا تھا ۔ ۔ مگر اب اکثریت ۔ ۔ ٹویٹر ، فیس بک، واٹس ایپ و ٹیلی گرام وغیرہ پہ اپنا ڈیرا بسائے ہے،۔
اب تو بلاگ یادِ ماضی ہی بنتے جارہا ہے
والسلام
فیس بک پر
نقتہ ور صاحب
یہ مسئلہ پیش آنے کا سبب تھا
Smart suite Tool bar of LOTUS 123 9.5 which I had installed. I uninstalled the tool bar and it is OK now