آج پوری دنیا کی سیاسی ۔ سماجی اور ثقافتی زندگی سوشل مِیڈیا کے کنٹرول میں ہے جو لوگوں کے جذبات و خیالات کو کنٹرول کرنے اور اُن کے اذہان پر اثر انداز ہونے والا سب سے طاقتور ہتھیار ہے
سُوۡرَةُ 49 الحُجرَات آیة 6 ۔ بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَــهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰي مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو
(فاسِق صرف غیرمُسلم نہیں ہوتا بلکہ وہ بظاہر مسلمان بھی فاسِق ہے جو بَد اعمال ہو)
سُوۡرَة 17 ُ بنیٓ اسرآئیل / الإسرَاء آیة 6
وَلَا تَــقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ ۭ اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰۗىِٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْــــُٔــوْلًا
کسی ایسی چِیز کے پِیچھے نہ لگو ۔جِس کا تُمہیں عِلم نہ ہو۔ یقیناً آنکھ ، کان اور دِل سب ہی کی باز پُرس ہونی ہے
سُوۡرَةُ 4 النِّسَاء آیۃ 83
وَاِذَا جَاۗءَھُمْ اَمْرٌ مِّنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهٖ ۭوَلَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِي الْاَمْرِ مِنْھُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِيْنَ يَسْتَنْۢبِطُوْنَهٗ مِنْھُمْ ۭ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطٰنَ اِلَّا قَلِيْلًا
یہ لوگ جہاں کوئی اِطمینان بخش یا خَوفناک خَبَر سُن پاتے ہیں اُسے لے کر پھَیلا دیتے ہیں حالانکہ اگر یہ اُسے رسول ﷺاور اپنی جماعت کے ذمہ دار اصحاب تک پہنچائیں تو وہ ایسے لوگوں کے عِلم میں آجائے جو اِن کے درمیان اِس بات کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ اس سے صحیح نتیجہ اَخَذ کر سکیں ۔ تُم لوگوں پر اللہ کی مہربانی اور رحمت نہ ہوتی تو (تُمہاری کمزوریاں ایسی تھیں کہ ) معدُودے چَند کے سِوا تُم سب شیطان کے پِیچھے لگ گئے ہوتے
نیز فرمان رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم ہے ۔ كفى بالمرء كذبا أن يحدث بكل ما سمع
کسی اِنسان کے جھُوٹا (ایک روایت کے مطابق گناہگار) ہونے کیلئے اِتنا ہی کافی ہے کہ ہر سُنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے ۔ (صحيح مسلم 5)
جزاک اللہ خیرا۔۔۔ جی بالکل اس سوشل میڈیا نے کسی بھیسچی/جھوٹی بات کو پھیلانا سیک ڈوں کا کھیل بنا دیا ہے۔ آج ایک لیکچر سن رہی تھی استاد نعمان علی خان کا جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے کے بارے میں ۔۔۔ حضرت نوح علیہ السلام کی دعا کا بیان کر رہے تھے۔
یہ رہا لنک
https://www.facebook.com/noumanbayyinah/videos/1291603117639094/
قرانی ایات بہت خوب ہیں اور آجکل کےلئے اور بھی زیادہ ضروری ہیں بدقسمتی سے جھوٹ بہت زیادہ عام ہو گیا ہے
یقیناً آج کل لوگ جھوٹ اور سچ میں فرق نہیں کرسکتے، بلکہ کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ سوشل میڈیا میں اکثر غلط خبریں شائع ہوتی ہیں۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہ جھوٹی خبریں ٹرینڈنگ میں بھی آجاتی ہیں۔