دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانا غلط جائے پناہ ہے
کسی بھی خرابی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے آدمی کو اپنے اندر جھانکنا چاہیئے اور اسے دُور کرنا چاہیئے
علامہ محمد اقبال نے کہا ہے
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نُوری ہے نہ ناری ہے
کیا کریں انسان آسانی پسند جو ہے ۔۔ خود کو کٹہرے میں کھڑا کرنا مشکل کام ہے۔