اپنے انگریزی بلاگ پر 28 ستمبر 2004ء کی تحریر کا اُردو ترجمہ پیشِ خدمت ہے
منافق (انگریزی ۔ hypocrite) بالعموم ہر دِل عزیز ہوتا ہے اور اس کے احباب کا دائرہ بہت وسیع ہوتا جو اُس کے دوغلے کردار کا مرہونِ منت ہوتا ہے
منافق زبانی زبانی دوست ۔ خیر خواہ اور ہمدرد سب کچھ ہوتا ہے لیکن در حقیقت نہیں ہوتا
با اصول آدمی وعدہ کرنے سے پہلے چند لمحے سوچتا ہے کیونکہ اُس نے وعدہ نبھانا ہوتا ہے
البتہ ضرورت کے وقت فوری وعدہ بہت اہم ہوتا ہے ۔ فوری وعدہ منافق دے سکتا ہے کیونکہ پورا کرنے کا ارادہ نہیں ہوتا چنانچہ ضرورتمند منافق کا غلام بن جاتا ہے
بالکل درست کہا آپ نے اور ہم اپنے ارد گرد اس بات کو دیکھ سکتے ہیں۔
بقول شاعر
بظاہر دوستی رکھے بباطن بغض بھی رکھے
سو اس جیسا منافق دوست بھی اچھا نہیں ہوتا