اگر آپ حق پر ہیں تو غصہ میں آنے کی ضرورت نہیں
اور اگر آپ غلط ہیں تو آپ کو غصہ میں آنے کا کوئی حق نہیں
خاندان میں صبر کرنا محبت ہے
غیروں کے ساتھ صبر کرنا احترام ہے
اپنے آپ سے صبر کرنا اعتماد ہے
اور
اللہ کے سامنے صبر کرنا ایمان ہے
ماضی کی مُشکلات کا کبھی نہ سوچیں ۔ یہ آنسو لاتا ہے
مستقبل کے متعلق زیادہ نہ سوچیں ۔ یہ خوف کو جنم دیتا ہے
ہر لمحہ مسکرایئے ۔ یہ خوشی لاتا ہے
زندگی کا ہر امتحان ہمیں تلخ یا بہتر بناتا ہے
جو مُشکل آتی ہے وہ ہمیں بنا جاتی ہے یا بکھیر جاتی ہے
فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم فاتح بنیں یا مظلوم
خوبصورت اشیاء ہمیشہ اچھی نہیں ہوتیں لیکن اچھی اشیاء ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہیں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے انگلیوں کے درمیان جھَریاں کیوں رکھیں ؟ تاکہ آپ سے پیار کرنے والا آپ کا ہاتھ تھام کر یہ جھَریاں پُر کر دے
خوشی آپ کو مِیٹھا رکھتی ہے لیکن مِیٹھا رہنا خوشیاں لاتا ہے
اسے اپنی زندگی کے سب اچھے لوگوں تک پہنچایئے
اچھے خیالات ہیں۔ صبر کی دو قسمیں پسند آئیں۔ ذاتی تجربہ بھی کچھ اسی قسم کا ہے۔
بہت عمدہ پیغام ۔۔۔ جزاک اللہ
راحیل فاروق صاحب
تشریف آوری کا شکریہ
بہت خوب لکھا ہے۔