بڑوں کا احترام اُس وقت کیجئے جب آپ جوان ہوں
کمزوروں کی مدد اُس وقت کیجئے جب آپ توانا ہوں
جب آپ غلطی پر ہوں تو اپنی غلطی مان لیجئے
کیونکہ ایک وقت آئے گا
جب آپ بوڑھے اور کمزور ہوں گے اور یہ احساس بھی پیدا ہو گا کہ آپ غلطی پر تھے
لیکن اُس وقت آپ صرف پچھتا ہی سکیں گے
جوانی ہی میں عدم کے واسطے سامان کر غافل
مسافر شَب کو اُٹھتے ہیں جو جانا دُور ہوتا ہے
بہت خوب ۔۔۔ ہر کام اپنے درست وقت پر ہی کارآمد ثابت ہوتا ہے 👍