ہم جب غُصے میں ہوں یا ناراض ہوں تو عام طور پر ہماری توجہ بدلے کی طرف ہوتی ہے اور مزا چکھانے کا رجحان بن رہا ہوتا ہے
ہم اپنے آپ کو باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ز یادتی ہوئی ہے اسلئے ہم کوسنے اور نقصان پہنچانے میں بر حق ہیں
جبکہ اللہ کا فرمان ہے
سورت 16 النحل آيت 126 ۔ اور اگر بدلہ لو بھی تو بالکل اتنا ہی جتنا صدمہ تمہیں پہنچایا گیا ہو اور اگر صبر کر لو تو بیشک صابروں کے لئے یہی بہتر ہے
سورت 42 الشورٰی آيت 40 ۔ اور برائی کا بدلہ اسی جیسی برائی ہے اور جو معاف کردے اور اصلاح کر لے اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے ۔ (فی الواقع) اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔
غصے کے وقت برداشت کا ایک لمحہ آپ کو ہزار بار شرمندہ ہونے سے بچا سکتا ہے۔