گذشتہ 6 نومبر کو دِل اُچاٹ تھا ۔ کچھ کرنے کو جی نہیں چاہ رہا تھا ۔ لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا ۔ عقل کام نہیں کر رہی تھی ۔ ایسے ہی فیس بُک کھول لی اور دیکھنے لگ گیا ۔ ایک جگہ لکھا نظر آیا ” What’s your problem “۔ اِس پر کلِک کر دیا ۔ کہا گیا ”فیس بُک کے اکاؤنٹ سے لاگ اِن ہو جاؤ “۔ ہو گیا ۔ چند لمحے بعد جو تصویر سامنے نظر آئی ۔ اسے دیکھ کر حیرت ہوئی کہ میری یہ عادت جو میں نے آج تک کسی سے بیان نہیں کی اسے کیسے معلوم ہو گئی
میں آگے بڑھا تو نظر آیا ” What is your dark side“۔ سوچا اپنی بُرائی بھی معلوم کی جائے ۔ تو یہ نکلا
اس کے بعد کچھ مزید معلومات حاصل کرنے کی جُستجُو میں یہ کچھ ملا
this must have lifted your mood bhai
well it is good and it is really the truth that I have known since I came in touch with you. May Allah give you long life
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہت زبردست : )
ویسے میں بھی جب کبھی بور ہوتی ہوں تو ایسے ہی مختلف تجزیات ٹرائی کرتی ہوں بہت مزا آتا ہے اپنے بارے میں (سچا یا جھوٹا) جان کر : ) ایک لنک اور بتاتی ہوں وہ بھی دیکھیے گا
http://meaww.com/activities/wallpost/37245661478963310?t=1478963311
یہاں مجھے تصویر پوسٹ کرنا نہیں آتی ورنہ میرے بارے میں جو بتایاتھا ویب سائٹ نے وہ بتاتی
بھائی وھاج الدین احمد صاحب
حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔ میں آپ کو اپنے آپ سے بہتر پاتا ہوں
سیما آفتاب صاھب ۔ و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاۃ
آپ کے فرمان کی فوری تعمیل کی اور جو نتیجہ آیا وہ مندرجہ ذیل ربط پر کلِک کر کے پڑھ لیجئے
http://meaww.com/activities/result/name_trivial_you/3423/33653311479223472#_=_
بہت خوب : )